آج کے دن عالمی ٹریڈ پر اثر انداز ہونے والے اہم ترین واقعات

آج جمعہ، 11 نومبر 2022 ء ہے۔ دن کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 7-00 بجے جرمنی کی CPI رپورٹ سے ہو گا۔ اس رپورٹ کے یورو (EUR) اور Dax30 کی کارکردگی پر اثرانداز ہو گی۔ ترکی کی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production report) صبح 7-00 بجے جاری کی جائے گی۔ جبکہ اسکے ساتھ ہی کرنٹ اکاؤنٹ اور ریٹیل سیلز رپورٹس بھی جاری کی جائیں گی۔ برطانیہ کی ستمبر 2022ء کی GDP Report بھی صبح 7-00 بجے ریلیز کی جائے گی۔ برطانوی اور یورپی معیشت کے لئے یہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔اسکے اثرات برطانوی پاؤنڈ (GBP) اور FTSE100 کی کارکردگی پر اثر انداز ہو گی۔جبکہ رواں سال کے تیسرے کوارٹر کا جی۔ڈی۔پی کی شرح نمو (Growth Rate) بھی صبح 7-00 ہی جاری کی جائے گی۔ ان کے علاوہ اشیاء کی ٹریڈ بیلنس اور صنعتی پیداوار رپورٹ (Industrial Production report) اور دیگر معاشی ڈیٹا بھی ان رپورٹس کے ساتھ ہی ریلیز کا جائے گا۔

اٹلی کے یورو سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس عالمی وقت کے مطابق صبح 7-00 بجے آن لائن نیلامی کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ آج کے دن کا آخری معاشی ایونٹ جرمنی کی کرنٹ اکاؤنٹ رپورٹ کا عالمی وقت کے مطابق دوپہر 1-45 بجے اجراء ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button