یورپی مارکیٹس کے کاروباری دن کا احوال۔

آج یورپی مارکیٹس میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے رجحان پر ہوا۔ یورپ کے توانائی کے بحران نے عملی طور پر یورپی معیشت کو کساد بازاری کے دور میں دھکیل دیا ہے۔ جس کے اثرات اسٹاکس اور کرنسی یورو دونوں پر ہی واضح طور پر مرتب ہو رہے ہیں۔ آج برطانوی فٹ۔سی 16 پوائنٹس کی کمی سے 7471 کی سطح پر بند ہوئی۔ جرمن ڈیکس 26 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 13220 کی سطح پر اختتام پزیر ہوئی ہے۔ اسٹاکس 600 انڈیکس کل کی سطح پر ہی 432 کے بینچ مارک پر بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوا۔ اٹالین فٹ۔سی ایم۔آئی۔بی 51 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22431 پر مختتم ہوئی۔ فرینچ سی۔اے۔سی 24 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6386 پر اور سوئس مارکیٹ انڈیکس دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد دن کے اختتام پر 11012 پر آ گئی۔ اسی طرح روسی اسٹاک مارکیٹ 11 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 2348 پر بند ہوئی . اسپینش آئی۔بیکس نے بھی مکسڈ ٹرینڈ کے بعد 26 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 8199 کی سطح پر دن کا اختتام کیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button