آج ایشین مارکیٹس میں کاروباری دن کیسا رہا ؟
آج ایشین مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ سب سے زیادہ تیزی انڈیا کی ممبئی سینسیکس میں رہی جسکا انڈیکس 508 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58896 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ ٹریڈنگ کا آخری سیشن ابھی ہو رہا ہے۔ ہانک کانگ کی ہینگ سینگ مارکیٹ چین اور تائیوان کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے سائیڈ لائن ہو جانے کی وجہ سے آج بھی منفی رجحان کے ساتھ بند ہوئی اور انڈیکس 150 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 20051 کی سطح پر بند ہوا۔ آسٹریلین اسٹاک مارکیٹ جو کہ ایشین سیشنز کے ساتھ ہی ٹریڈ کرتی ہے دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد 9 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7259 پر بند ہوئی۔ تائیوان کے شیئر بازار کا اختتام 15 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 15020 پر ہوا ہے۔ جاپان کی نیکائی 225 آج 73 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 28249 پر ہالٹ ہوئی۔ شنگھائی کمپوزیٹ انڈیکس 9 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 3236 کے لیول پر بند ہوئی۔ انڈیا کی نیفٹی 50 میں بھی آج کی ٹریڈنگ کا آخری گھنٹہ چل رہا ہے اور انڈیکس 127 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17525 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کوریا کا کوسپی انڈیکس دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد محض 2 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 2493 اور سنگاپور کا اسٹریٹ ٹائم انڈیکس(ایس۔ٹی۔آئی)۔ 11 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ دن کے اختتام پر 3270 کی سطح پر آ گیا۔ ایشین مارکیٹس میں تائیوان اور چین کے درمیان جاری سیاسی بے یقینی اور عدم استحکام کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں سست روی کی شکار ہیں اور زیادہ تر سرمایہ کار ٹریڈنگ سے سائڈ لائن ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔