آج پاکستانی اسٹاکس کے والیوم لیڈرز

آج پاکستانی اسٹاکس میں زیادہ تر قدر کے لحاظ سے منفی رجحان کے شکار رہے تاہم حصص کے حجم ( Share Volume ) کے لحاظ سے آج کا Volume Leader 2 کروڑ 98 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ ہیزکول لیمیٹڈ ( HASCOL ) رہا۔ 2 کروڑ 38 لاکھ حصص کے ساتھ ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG ) دوسرے اور 1 کروڑ حصص کے ساتھ کراچی الیکٹرک (KEL ) تیسرے نمبر پر رہا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ TRG اگرچہ اختتامی سیشن میں منفی قدر کے ساتھ بند ہوا تاہم اسکی مجموعی اوسط قیمت ( Avg. Price) کل کی نسبت 2 روپے اضافے کے ساتھ 118 روپے 5 پیسے رہی ہے۔ اس طرح اس کاروباری ہفتے کے دوران TRG کے حصص کی مجموی قدر میں 32 روپے فی حصص اضافہ ہوا ہے۔
ان کے علاوہ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ ( CNERGY ), ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ ( WTL ), ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز ( TPLP ), یونٹی فوڈز لیمیٹڈ ( UNITY ), حبیب بینک لیمیٹڈ ( HBL ), آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن ( OGDC ) اور جی۔تھری ٹیکنالوجی ( GTECH ) بھی حصص کے والیوم اور سرمایہ کاری کے حجم کے لحاظ سے نمایاں رہے۔ سیکٹر کی کارکردگی میں سب سے نمایاں ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر سب سے بہتر رہا۔ حصص کی قدر کے لحاظ سے سب سے بہترین رفحان میز پروڈکٹ کمپنی لیمیٹڈ ( RMPL ) رہا جس کی قدر 679 روپے کے اضافے کے ساتھ 9734 روپے فی حصص ہو گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button