ایشئین مارکیٹس میں منفی رجحان پر دن کا اختتام

آج بھی ایشیئن مارکیٹس میں چین اور تائیوان کے مابین جاری تنازعے اور ممکنہ امریکی مداخلت کے پیش نظر منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔ جاپان کی نیکائی 225 مارکیٹ مسلسل دوسرے ہفتے شدید مندی کی لپیٹ میں ہے۔ آج بھی انڈیکس 180 پوائنٹس کم ہو کر 27819 کی سطح پر بند ہوا۔ نینسی پلوسی کے تائیوان کے دورے کے بعد سے ہانگ کانگ اسٹاکس کا ہینگ سینگ انڈیکس 413 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 19589 پر بند ہوئی ۔ چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 17 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3230 جبکہ چین ہی کی شینزین مارکیٹ 107 پوائنٹس کی کمی سے 12223 پر منفی رجحان پر بند ہوئی۔ آسٹریلین اسٹاکس 39 پوائنٹس کی کمی سے 7238 پر ہالٹ ہوئی۔ تائیوان اسٹاکس 111 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 14939 کے لیول پر آ گئی۔ انڈیا کی ممبئی سینسیکس کئی دن کی تیزی کے رجحان کے بعد 58817 پر آ گئی۔ اس طرح ایشیئن مارکیٹس پر مسلسل دوسرے ہفتے بھی بےیقینی کے بادل چھائے رہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button