یورپی اور امریکی اسٹاکس میں منفی رجحان ۔
آج یورپی مارکیٹس ( European Markets ) میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ یورپ کی طرف سے روس پر پابندیوں کا عائد ہونا۔ روس کی طرف سے آنیوالا شدید ردعمل اور یورپ کی منفی معاشی رپورٹس کی وجہ سے آج یورو کی طرح اسٹاکس میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ FTSE100 میں 86 پوائنٹس کی کمی کے بعد7 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 6971 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ Dax30 بھی 67 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 12443 پرآ گئی ہے۔ آج جاری ہونیوالی جرمن معاشی رپورٹس پورے عشرے کے دوران آنیوالے سب سے منفی اعداد و شمار ہیں۔ جس کے بعد معاشی اعشاریوں ( Financial Indicators ) پر منفی اثرات مرتب ہونے یقینی ہیں۔ CAC40 میں 63 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ انڈیکس 6 یزار کی نفسیاتی حد سے نیچے 6940 کی سطح پر آ گیا یے۔ Stoxx600 میں ملا جلا رجحان ہے اور 2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 396 پوائنٹس ہر ٹریڈ یو رہا ہے۔ FTSEMIB میں آج تمام یورپی مارکیٹس سے زیادہ منفی رجحان ہے اور انڈیکس 287 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 21065 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ MOEXRUSS میں بھی ملا جلا رجحان ہے اور نئی پابندیوں کی وجہ سے مارکیٹ سخت دباؤ میں دکھائی دے رہی ہے۔ انڈیکس 2 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2031 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ HEX بھی 69 پوائنٹس کے داتھ 10147 پر ہے۔ SMI آج 90 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 10391 پر آ گیا ہے۔ Ibex35 بھی 85 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 7495 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری طرف امریکی مارکیٹس ( U.S Markets ) مارکیٹس میں بھی بانڈز کی حاصلات ( Gains ) میں اضافے کی وجہ سے مندی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ Dow Jones آج 134 پوائنٹس کی کمی سے 30134 پر آ گئی ہے۔ Nasdaq میں ملا جلا رجحان ہے اور اسکا Composite Index آج 26 پوائنٹس کی کمی سے 11279 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ S&P500 آج محض 8 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3775 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف نیویارک اسٹاک ایکسچینج ( NYSE ) 129 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14137 کی سطح پر منفی زون میں سست روی کی شکار ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔