GBPUSD میں 1.2700 سے نیچے گراوٹ. UK Employment Report میں 24 ہزار ملازمتوں کی کمی.

December Jobs Report shows 10000 new while 34000 cancelled contracts in British Labour Market.

GBPUSD میں 1.2700 سے نیچے گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے . UK Employment Report میں 24 ہزار ملازمتوں کی کمی ظاہر ہونے کے بعد Pound to USD کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے . توقع سے منفی رپورٹ British Labor Market پر شدید دباؤ کو ظاہر کر رہی ہے .

UK Employment Report کی تفصیلات.

Office For National Statistics کے  جاری کردہ ڈیٹا میں Unemployment کی سطح 4.2 فیصد رہی . جبکہ معاشی ماہرین 4.3 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اعداد و شمار کا تقابلہ نومبر 2023 کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ بھی  4.2 فیصد تھی. نئی ملازمتوں کی تعداد 10 ہزار جبکہ اپنی پوزیشنز چھوڑنے والوں کی تعداد 34 ہزار رہی.

GBPUSD میں 1.2700 سے نیچے گراوٹ. UK Employment Report میں 24 ہزار ملازمتوں کی کمی.
UK Unemployment Analysis

جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق British Labour Market میں 24 ہزار ملازمین کے Public Sector contracts کینسل  ہوئے ۔ جبکہ 13 ہزار  کی توقع تھی۔ واضح رہے کہ نومبر کی ریڈنگ منفی 13 ہزار تھی۔ اس طرح  Unemployment Rate میں اضافہ اور Labour Market پر دباؤ کسی حد تک برقرار ہے۔ جو کہ Europe کی سب سے بڑی Economy  پر Inflation اور Recession کے شدید اثرات کی نشاندہی کر رہا ہے۔

رپورٹ سے British Economy کی کیا عکاسی ہو رہی ہے .؟

Ukraine پر روسی حملے  کے بعد سے دنیا کی یہ  طاقتور ترین اقتصادی طاقت معاشی بحالی کی جدوجہد کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . گزشتہ دو سالوں کے دوران چار وزرائے اعظم کوئی ٹھوس پلان نہ دینے کے سبب تبدیل ہوئے ، خود رشی سوناک کی مرتبہ ملک میں Recession کا اعتراف کر چکے ہیں . جبکہ انکی پیشرو لیز ٹرس محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں . اگرچہ حالیہ عرصے میں Consumer Price Index میں کمی آئی ہے تاہم اسوقت بھی ملک میں Energy Crisis جاری ہے ، جن کی قیمتیں World War 2 کے بعد بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں .

حالیہ عرصے کے دوران British Government کی جانب سے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں. تاہم اسکے باوجود Ukraine War اور Middle East War جیسے Geopolitical تنازعات سے ملک ایک مرتبہ پھر Recession کی طرف بڑھ رہا ہے . گزشتہ ہفتے Yemen پر حملے اور Red Sea Seizure سے ایک نیا معاشی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، خیال رہے کیہ اس حملے کے بعد Sunak Administration سخت تنقید کی زد میں ہے

GBPUSD کا ردعمل.

Pound to USD رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد 0.6 فیصد مندی کے ساتھ 1.2287 کی سطح پر آ گیا۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 1.2663 سے 1.2736 کے درمیان رہی۔ اسوقت یہ نفسیاتی ہدف 1.2700  دوبارہ حاصل کرنے کے لئے اسٹرینتھ جمع کرتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ رپورٹ جاری ہونے کے بعد  یہ 1.2665 سے بھی نیچے آ گیا تھا۔ تاہم آج کے ڈیٹا سے British Pound کی طلب میں کمی آئی  ہے اور European Sessions  کے دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے فروخت کا رجحان نظر آ رہا ہے .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button