ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان. Copper کی درآمدات پر 50 فیصد Tariffs عائد.

US Imposes 50% Copper Tariff Amid National Security Concerns

امریکی صدر Donald Trump نے اچانک امریکہ کی  Copper Imports پر 50 فیصد Tariffs عائد کرنے کا اعلان کر کے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد Copper Prices اور US Dollar Index میں فوری ردعمل دیکھنے میں آیا، جس سے سرمایہ کاروں کی حکمت عملی اور عالمی سپلائی چین پر گہرا اثر پڑنے کا امکان ہے۔

یہاں ہم یہ سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ یہ فیصلہ کیوں لیا گیا. اس کے National Security Assessment سے کیا تعلق ہے اور یہ Copper Market اور امریکی معیشت پر کیسے اثر انداز ہو سکتا ہے؟

خلاصہ:

  • 50% Tariff on Copper کا اطلاق یکم اگست 2025 سے ہو گا۔

  • فیصلہ National Security Assessment کی بنیاد پر لیا گیا۔

  • امریکی صدر Donald Trump نے Truth Social پر اعلان کیا۔

  • US Dollar Index میں 0.17% کمی دیکھنے میں آئی۔

  • Copper Market میں قیمتوں میں تیزی اور عالمی سطح پر غیر یقینی کی کیفیت۔

ٹرمپ کا اقدام اور National Security Assessment

Donald Trump نے کہا کہ یہ  Copper Imports پر Tariffs عائد کئے جانے کا فیصلہ مضبوط National Security Assessment کے بعد لیا گیا ہے. جس کا مقصد امریکہ کی معاشی خودمختاری اور ملکی صنعت کو تحفظ دینا ہے۔ اس اقدام کا اعلان انہوں نے اپنی Truth Social پوسٹ کے ذریعے کیا. جس نے فوری طور پر مارکیٹ میں خبریں گرم کر دیں۔

Copper Market میں غیر یقینی صورتحال

یکم اگست سے شروع ہونے والے Tariffs کے بعد Copper Market میں قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے. کیونکہ امریکی درآمد کنندگان متبادل سپلائرز کی تلاش میں ہوں گے. اور عالمی سطح پر سپلائی چین دباؤ میں آ سکتی ہے۔

Copper Price as on 10th July 2025 after imposition of Tariffs from Donald Trump.
Copper Price as on 10th July 2025 after imposition of Tariffs from Donald Trump.

US Dollar Index پر اثرات

اسی اثنا میں US Dollar Index میں 0.17% کی کمی دیکھنے میں آئی. اور یہ 97.35 پر ٹریڈ کر رہی ہے. جس سے سرمایہ کاروں میں عدم استحکام کا تاثر ابھر رہا ہے۔ اگر Copper Prices مزید بڑھتی ہیں تو اس کا اثر امریکی مہنگائی اور Federal Reserve کی شرح سود کی پالیسیوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔

مستقبل کی حکمت عملی

Copper Market میں سرمایہ کار اس وقت محتاط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ Copper کی امریکی درآمدات پر عائد ہونیوالے Tariffs عالمی تجارت پر اثر انداز ہو کر امریکی درآمد کنندگان کی لاگت میں اضافہ کریں گے. جس سے متعلقہ شعبے دباؤ میں آ سکتے ہیں۔ مزید برآں، یہ فیصلہ آنے والے وسط مدتی US Elections کے تناظر میں بھی اہمیت رکھتا ہے. اور مارکیٹ میں سیاسی بیانیہ کو تبدیل کر سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button