یورپی یونین کا اجلاس۔روسی کروڈ آئل پر اس سال کے آخر تک مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

برسلز ( نیوز رپورٹر)۔ آج یورپی یونین کے اجلاس میں 2022 ء کے آخر تک روسی تیل کی درآمدات پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ہنگری، جرمنی اور سکاٹ لینڈ نے اس فیصلے سے اختلاف کیا ہے ۔ ان تینوں ممالک کا یہ موقف ہے کہ جب تک کوئی متبادل سپلائی لائن قائم نہیں کی جاتی اسوقت تک ایسے اعلانات کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔ دوسری طرف سربیا پہلے ہی روس کے ساتھ تیل و گیس کے "تاریخی معاہدے” کا اعلان کر چکا ہے۔ آج کے یورپی کمیشن کے اجلاس میں ممبر ممالک میں واضح تقسیم نظر آئی۔ یورپی کمیشن نے ممبر ممالک پر زور دیا ہے کہ اس سال کے اختتام تک روس سے تیل و گیس کی درآمدات مکمل طور پر بند کر دی جائیں۔ آج کے فیصلے کے بعد یورو اور یورپیئن اسٹاکس مندی کی لپیٹ میں رہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button