کمادٹیز اپڈیٹ: گولڈ اور خام تیل کی قدر میں اضافہ، پام آئل میں گراوٹ

اختتام ہفتہ پر بہن الاقوامی مارکیٹ میں سونے (Gold) کی پیشقدمی کا تسلسل جاری ہے۔ آج بھی سنہری دھات 9 ڈالرز اضافے کے ساتھ عالمی مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر 1770 ڈالرز فی اونس کی سطح پر مستحکم نظر آ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ازبکستان کے مرکزی بینک کی طرف سے اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں سونے کی خریداری مسلسل جاری ہے۔ رواں ماہ کے دوران سنٹرل بینک آف ازبکستان (CBU) کی طرف سے اپنے فارن ریزروز میں 10 بلیئن ڈالرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد کماڈٹی مارکیٹ میں گولڈ کی طلب (Demand) میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مرکزی بینک کی طرف سے عالمی کساد بازاری (Global Recession) کے خطرے کے پیش نظر سونے کے اسٹاکس میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد اس کے سنہری دھات کے ریزروز 20 بلیئن ڈالرز سے زائد ہو گئے ہیں جو کہ اس کے غیر ملکی زر مبادلہ (Foreign Exchange Reserves) کا 67 فیصد ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف قیمتی دھات پلاڈیئم (Palladium) کی طلب میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کے بعد یہ 89 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 2 ہزار کی مزاحمتی حد عبور کرتے ہوئے 2051 ڈالرز فی اونس پر آ گئی ہے۔ پلاٹینیئم (Platinum) کی قدر میں اختتام ہفتہ پر 8 ڈالرز سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے یہ قیمتی دھات 1034 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ چاندی (Silver) بھی 21.71 ڈالرز فی اونس پر رواں سال کی بلند ترین سطح کے قریب  مستحکم ہو رہی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قدرتی گیس (Natural Gas) کی قدر میں 0.25 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد اسکا ہفتہ وار اختتامیہ 5.90 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ پر ہوا ہے۔ خام تیل (Crude Oil) کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ جاری ہے اور آج برینٹ آئل (Brent) میں ہفتہ وار ٹریڈ 2.42 ڈالرز اضافے کے بعد 95.76 ڈالرز فی بیرل پر اختتام پذیر ہوئی ہے۔ دودری طرف WTI Oil بھی 2.70 ڈالرز اوپر 88.91 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ہے۔

صنعتی دھات تانبا (Copper) جسے کساد بازاری اور معاشی ترقی کا بیرومیٹر کہا جاتا ہے۔ بھی اختتام ہفتہ انتہائی تیزی کے رجحان کے ساتھ 3.92 ڈالرز فی پونڈ پر آ گیا ہے۔ جبکہ اسکی فی ٹن قدر 8440 ڈالرز کی سطح پر آ گئی ہے۔ زرعی اجناس (Grains) کی قدر بھی رواں ہفتے کے دوران مستحکم رہی ہے۔ گندم (Wheat) کی یوکرائن سے عالمی مارکیٹ میں رسد کی بحالی کے بعد یہ گزشتہ تین دنوں میں 327 ڈالرز فی ٹن پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ کپاس (Cotton) بھی رواں ہفتے کے دوران 0.88 ڈالرز فی پونڈ پر ٹریڈ کرتی ہوئی دیکھی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں مکئی (Corn) 0.69 فیصد اوپر 6.58 ڈالرز فی من جبکہ سویابین (Soyabean) کی ہفتہ وار اختتامی قیمت 14.59 ڈالرز فی من پر ہوئی ہے۔ دوسری طرف پام آئل (Palm Oil) 112 ملائیشین رنگٹس کی گراوٹ کے ساتھ 4020 رنگٹ فی ٹن پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button