کیا گولڈ میں تیزی کا مومینٹم جاری رہے گا ؟

رواں ماہ کے آغاز پر سونے (Gold) کی قدر میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ جس کا مومینٹم ابھی تک جاری ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کی طرف سے دسمبر کی FOMC کی میٹنگ میں شرح سود (Interest rates) میں گذشتہ مہینوں کی نسبت کم اضافے کے اشارے دیئے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد اسٹاکس اور کماڈٹیز کے مستحکم ہونے کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔موجودہ تیزی کے تسلسل کی عمل انگیز (Catalyst) امریکی CPI رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار تھے۔ گزشتہ تین رپورٹس کی نسبت اکتوبر 2022ء میں افراط زر (Inflation) کی شرح کم رہنے کے نتیجے میں ڈالر انڈیکس (DXY) کے نیچے آنے سے Commodities کی طلب (Demand) میں ہونیوالے اضافے نے سنہری دھات کے سرمایہ کاروں کو خریداری پر کے مواقع دیئے ہیں اور گزشتہ ایک ہفتے سے گولڈ اپنے کھوئے ہوئے لیولز کو بحال کر رہا ہے جس کا کریڈٹ بھی افراط زر میں کمی کو جاتا ہے۔ گولڈ کی قیمتوں میں اس ہفتے اضافے کا محرک PPI ڈیٹا کے اعداد و شمار تھے جس میں بھی افراط زر ستمبر کے 8.4 سے کم ہو کر 8 فیصد رہی ہے۔ اس کے بعد گولڈ کی طلب میں رواں سال کا سب سے بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کو اشتہاء تاریخ میں پہلی بار یکے بعد دیگرے دو مثبت افراط زر کی رپورٹس ہیں۔

 

معاشی ماہرین کے مطابق PPI ڈیٹا CPI کی نسبت افراط زر کے تعین کا بیرو میٹر خیال کیا جاتا ہے۔ کیونکہ جہاں CPI معیشت پر افراط زر کی مجموعی صورتحال کو ظاہر کرتی ہے وہیں معیشت کے ہر شعبے پر افراط زر کے اثرات کا تعین PPI کے ڈیٹا سے کیا جاتا ہے۔ یہ بالکل سیک پائپ لائن کی اندرونی منظر کشی کی طرح ہوتا ہے۔ کیونکہ پروڈیوسرز کی قیمتوں پر اثر انداز ہونے والے عوامل کا تعین بھی PPI رہورٹ سے ہی کیا جا سکتا ہے نہ کہ CPI ڈیٹا سے۔ مثال کے طور پر مصنوعات کی پیداواری لاگت کا تعین PPI سے ہوتا ہے جبکہ صارفین کے اخراجات کی عکاسی CPI سے کی جاتی ہے۔

 

چنانچہ PPI رپورٹ کے بعد سرمایہ کار یہ پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ دسمبر میں فیڈرل ریزرو کی طرف سے شرح سود میں توقعات سے کم اضافہ متوقع ہے۔ جسے سونے کے ٹریڈرز سنہرے موقع سے تشبیہہ دے ہیں کیونکہ گولڈ کی قدر میں اضافے دے کساد بازاری (Recession) کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے کے دوران فیڈرل ریزرو کے نائب چیئرمین لائل برنارڈ بھی Monetary Policy میں نرمی کا اشارہ دے چکے ہیں۔ چنانچہ گولڈ ایک بار پھر مارکیٹ کو اپنی چمک سے خیرہ کرنے والا ہے اور ٹریڈرز کو اس سنہری موقعے سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار رہنا چاہیئے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button