گولڈ اور آئل مستحکم، گیس کی قدر میں کمی
آج Commodities مارکیٹ میں سونے (Gold) کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سنہری دھات 1763 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ Platinum بھی 4 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 989 ڈالرز میں فروخت ہو رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پلاٹینیئم کی قدر میں مجموعی طور پر 27 ڈالرز کی کمی واقع ہو چکی ہے۔ دوسری طرف قیمتی دھات Palladium بھی 15 ڈالرز مستحکم ہو کر 2025 ڈالرز فی اونس پر آ گئی ہے۔ چاندی (Silver) کی قدر میں بھی 0.05 ڈالرز اضافے کے ساتھ 21.08 ڈالرز فی اونس پر آ گئی ہے۔اگر صنعتی دھات تانبے (Copper) پر نظر ڈالیں تو اس میں 159 ڈالرز کمی واقع ہوئی ہے جس سے یہ 8155 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔
آج خام تیل (Crude Oil) کی قدر میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے جس کے بعد Brent گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90.17 ڈالرز اور WTI بھی 1 ڈالر اوپر 82.08 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ قدرتی گیس کی قیمت 0.07 ڈالر کی معمولی کمی کے ساتھ 6.33 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ خی سطح پر آ گئی ہے۔
زرعی اجناس میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کپاس (Cotton) 0.31 فیصد اوپر 0.87 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ جو (Oats) 0.01 فیصد اضافے کے ساتھ 3.96 ڈالرز فی من اور مکئی (Corn) 0.04 فیصد تیزی کے ساتھ 6.68 ڈالرز فی من میں فروخت ہو رہی ہے۔ Palm Oil کی قدر میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد یہ 111 رنگٹس کم ہو کر 3799 رنگٹس فی ٹن پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ Soyabeans اپنی گزشتہ روز کی سطح 14.18 ڈالرز فی من میں بغیر کسی اتار چڑھاؤ کے ٹریڈ ہو رہی ہیں۔ آخر میں بات کریں گے گندم (Wheat) کی جو کہ 5 ڈالر کی مندی کے ساتھ 324 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر گراوٹ کی شکار ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔