گولڈ اور پلاڈیئم میں تیزی، گندم اور Brent آئل میں مندی

آج کماڈٹی مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ گولڈ 1785 کی مزاحمتی حد (Resistance) کو عبور کر کے 18 سو ڈالرز کے نفسیاتی ہدف کے قریب 1793 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ قیمتی دھات Palladium کی قیمت میں بھی زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کے بعد یہ 82 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 1934 ڈالر فی اونس پر فروخت ہو رہا ہے اور Platinum بھی 10 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 1015 ڈالر فی اونس پر جارحانہ انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے۔
۔ چاندی (Silver) 0.49 ڈالرز اضافے کے ساتھ 23.16 ڈالرز کی سطح پر مثبت سمت میں ٹریڈ کر رہی ہے۔

صنعتی دھاتوں میں معاشی ترقی اور کساد بازاری (Recession) کا بیرومیٹر تانبا (Copper) اسوقت 8329 ڈالرز فی ٹن (3.90 ڈالر گی پونڈ) کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ ایلومینیئم گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 13 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 2418 ڈالر فی ٹن پر گراوٹ کو شکار ہوا ہے۔ دوسری طرف خام لوہا (Iron ore) 107 ڈالرز فی ٹن اور سفید دھات (Nickel) 476 ڈالرز کے اضافے سے 28700 ڈالرز فی ٹن پر مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہے۔ اگر پیتل (Tin) کا جائزہ لیں تو اس میں بھی 170 ڈالرز کی شدید مندی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ 24426 پر آ گیا ہے۔ Zinc بھی 47 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 3139 پر پہنچ گیا ہے ۔Lead بھی 17 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2188 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ذرائع توانائی کا جائزہ لیں تو امریکی گیس پائپ لائن میں لیکیج اور سپلائی معطل ہونے کے بعد WTI کروڈ آئل 3 ڈالرز اضافے کے ساتھ 72.97 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے لیکن Brent آئل 2 ڈالرز نیچے 76.25 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا ہے۔ جبکہ قدرتی گیس (Natural Gas) آج 0.91 فیصد اضافے کے ساتھ 5.87 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ میں فروخت ہو رہی ہے۔ امریکی ہیٹنگ آئل 0.26 اضافے کے ساتھ 73.70 ڈالر فی سو لٹر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ کوئلہ بھی 3 ڈالرز مستحکم ہو کر 268 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔

گندم (Wheat) بھی 0.50 ڈالرز کی مندی کے ساتھ 306.50 ڈالرز فی ٹن پر منفی رجحان کی شکار نظر آ رہی ہے۔ Soyabeans بھی 0.24 فیصد کمی کے ساتھ 14.77 ڈالرز فی من کی قیمت پر فروخت کر رہا ہے۔ اگر Palm Oil کی بات کریں تو 41 رنگٹس کم ہو کر 3860 ملائیشیئن رنگٹس فی ٹن پر مندی کا شکار ہے۔ مکئی (Corn) بھی 0.24 فیصد اضافے کے ساتھ 6.29 ڈالرز فی من پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے کپاس (Cotton) کا جو کہ 0.83 فیصد اضافے کے ساتھ 0.86 ڈالرز فی پونڈ کی سطح پف مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button