گولڈ اور گندم کی قدر میں اضافہ، کروڈ آئل میں کمی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سونے (Gold) کی قیمتیں رواں ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد دوبارہ مستحکم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ آج سنہری دھات 5 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 1742 ڈالرز فی اونس میں ٹریڈ ہو رہی ہے، پلاٹینیئم (Platinum) بھی 10 ڈالرز کے اضافے سے ساتھ 993 ڈالرز فی اونس پر آ گیا ہے۔ جبکہ Palladium کی قدر میں خاصی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ آج بھی یہ قیمتی دھات 1884 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ رہی ہے۔ جبکہ چاندی (Silver) 1 فیصد سے زائد کی تیزی کے ساتھ 21.08 ڈالرز فی اونس میں فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری طرف معاشی ترقی کا بیرومیٹر کہلانے والی صنعتی دھات تانبا (Copper) آج بھی 146 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 7900 ڈالرز فی ٹن (3.60 ڈالرز فی پونڈ) کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔
خام تیل (Crude Oil) کی قدر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خاصا اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ Brent کی قیمت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رواں ماہ کی کم ترین سطح 80 ڈالر پر آنے کے بعد اسوقت 87 ڈالرز فی بیرل پر بحال ہو رہی ہے جبکہ WTI بھی 76 ڈالرز تک گراوٹ کا شکار ہونے کے بعد اب اسوقت 80 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر بحال ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری طرف قدرتی گیس (Natural Gas) 0.91 فیصد کمی کے ساتھ 6.63 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔
زرعی اجناس میں گندم (Wheat) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ڈالرز اضافے کے ساتھ 333.50 ڈالرز فی ٹن پر آ گئی ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ یوکرائن اور روس کے درمیان گندم کی عالمی مارکیٹ کو برآمدات (Exports) بحال کرنے کے معاہدے کے بعد سے اسکی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم گزشتہ روز 323 ڈالرز تک گراوٹ کے بعد گندم آج 333 ڈالر کی سطح پر بحال ہوئی ہے۔ Palm Oil اسوقت 17 رنگٹس اضافے کے بعد 3816 رنگٹس جبکہ Soyabean آج 0.02 فیصد کم ہو کر 14.36 ڈالرز پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ جبکہ مکئی (Corn) اپنی گذشت روز کی سطح 6.60 ڈالر فی بشیل (50 کلو کا پیمانہ) میں فروخت ہو رہی ہے اور کپاس (Cotton) آج 0.07 فیصد گراوٹ کے بعد 0.81 ڈالرز فی پونڈ میں فروخت ہو رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔