گولڈ، کروڈ آئل اور قدرتی گیس کی قدر میں کمی
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی ڈالر (USD) اور اس سے منسلک بانڈز کی Gains میں اضافے کے ساتھ گولڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گذشتہ روز امریکی سیشنز (U.S Sessions کے آغاز سے ہی توقعات سے بہتر امریکی معاشی رپورٹس کے بعد سنہری دھات کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ 18 سو اور 1780 کے مضبوط سپورٹ لیولز کو توڑ کر 1767 ڈالرز فی اونس پر آ گئی۔ تاہم آج کے ایشیائی سیشنز (Asian Sessions) کے دوران گولڈ میں 7 ڈالرز کی بحالی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 1773 ڈالرز کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ Platinum میں بھی یہی صورتحال ہے اور گذشتہ روز امریکی سیشنز میں 1 ہزار ڈالر کی سطح سے نیچے آنے کے بعد آج یہ دوبارہ 1004 ڈالرز فی اونس کی سطح تک آ گیا ہے۔ Palladium کی قدر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 سو ڈالرز سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ قیمتی دھات 2 ہزار اور 19 سو ڈالرز کے مضبوط سپورٹ لیولز کو توڑ کر 1858 ڈالر تک ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا ہے تاہم آج کے ایشیائی سیشنز کے دوران 34 ڈالر کی بحالی کے بعد 1892 ڈالرز فی اونس پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف چاندی (Silver) 0.45 فیصد اضافے کے بعد 22.43 ڈالر فی اونس پر فروخت ہو رہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خام تیل (Crude Oil) کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد Brent آئل 83.50 اور WTI بھی 77 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ امریکی Heating Oil بھی 9 ڈالرز کی گراوٹ کے ساتھ 79 ڈالرز کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف قدرتی گیس (Natural Gas) کی قیمت میں 0.78 ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 5.58 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔
صنعتی دھاتوں میں آج بھی ایلومینیئم کی قدر میں 47 ڈالرز کی تیزی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 2522 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گیا ہے۔ معاشی ترقی کا بیرومیٹر کہلانے والی دھات تانبا (Copper) 98 ڈالرز اضافے کےساتھ 8440 ڈالرز فی ٹن (3.78 ڈالرز فی پونڈ) کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف سفید دھات (Nickel) کی قدر میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد یہ 28360 ڈالرز فی ٹن کی رواں سال کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے۔
زرعی اجناس میں گندم ( Wheat) آج 7 ڈالرز کی مندی کے ساتھ 312 ڈالرز فی ٹن پر آ گئی ہے جبکہ کپاس ( Cotton) اپنی گذشتہ روز کی سطح 0.85 پر مستحکم ہے۔ دوسری طرف Soyabeans آج 0.33 فیصد کے اضافے کے ساتھ 14.45 ڈالرز فی من اور Palm Oil موجودہ سیشن کے دوران 21 رنگٹس کی کمی کے ساتھ 3880 ملائیشیئن رنگٹس فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہے ہیں ۔ آخر میں ذکر کریں گے مکئی (Corn) جو کہ اپنی گذشتہ روز کی سطح 6.31 ڈالرز فی من کی سطح پر بغیر کسی تبدیلی کے ٹریڈ ہو رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔