Twitter Killer ایپ کی لانچنگ ، Meta اسٹاکس کی طلب میں اضافہ

سوشل میڈیا ایپ Threads ڈاؤن لوڈ کیلئے دستیاب

Twitter Killer ایپ باقاعدہ طور پر لانچ کی جا رہی ہے۔ فیس بک کی انتظامی کمپنی Meta کے اس نئے پلیٹ فارم جسے Threads کا نام دیا گیا ہے کو Twitter کا توڑ قرار دیا جا رہا ہے. اس کی باقاعدہ لانچنگ سے پہلے ہی Meta کی اسٹاک ویلیو میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ اسکی ایپلیکیشن آج سے ڈاؤن لوڈ کیلئے دستیاب ہو گی۔

Twitter Killer App کے فیچرز کیا ہیں ؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز Facebook اور Instagram کی انتظامی کمپنی میٹا کی نئی ایپ ، ایپل ایپ سٹور پر دستیاب ہے اور یہ کمپنی کے دیگر پلیٹ فارمز یعنی فیس بک اور انسٹاگرام کے ساتھ بھی منسلک کی گئی ہے۔ یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ سوشل میڈیا کے چھوٹے پیغامات، ٹوئٹر کی چڑیا جن کی رسائی کروڑوں صارفین تک بیک وقت ممکن بناتی ہے کی اجارہ داری اس فیلڈ میں ختم ہونے جا رہی ہے۔

اس کے سکرین شاٹس، ڈیش بورڈ اور انٹرفیس اپنے اکلوتے اور مضبوط حریف ٹوئٹر سے بھی ملتا جلتا ہے اور صارفین کیلئے اسکا استعمال اتنا ہی آسان اور User Friendly ہے۔ جتنے کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز.

ماہرین اسے سوشل میڈیا جائنٹس مارک زکربرگ اور ایلون مسک کے درمیان بڑے مقابلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ گذشتہ ماہ تند و تیز بیانات اور اپنے اپنے اثاثوں کی تشہیر کے بعد دونوں نے ہی مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد دراصل میٹا کے بانی نے پہلا قدم اٹھایا ہے۔ تاہم ایلون مسک نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ انکے حریف بھی سمجھداری سے کام لے لیتے ہیں۔

کیا نئی ایپ مستقبل قریب میں ٹوئٹر کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے ؟

یہ لانچنگ ایسے وقت میں ہوئی جبکہ ٹوئٹر Verified Accounts. کے نام پر Paid Subscription کو فروغ دینے میں مصروف ہے۔ اس کے برعکس میٹا کی تھریڈز ایپ صارفین کو مفت دستیاب ہو گی۔ اور ٹوئٹر کے برعکس اس کے پیغامات کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔

Blue Sky کا کہنا ہے کہ تھریڈز ایپ ٹوئٹر کے لئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ فیس بک اور انسٹا کے استعمال کنندگان کروڑوں میں ہیں اور اسے نئی مارکیٹنگ نہیں کرنا پڑے گی۔

مارک زکربرگ اس سے قبل بھی دوسروں کے آئیڈیاز کاپی کرتے رہے ہیں۔ انکی نئی پروڈکٹ بھی TikTok اور Twitter کی مستعار لی گئی خصوصیات کے خوبصورت امتزاج ہے۔

Twitter Killer App Threads

اس کے علاوہ بعض فیچرز Snap Chat جیسے بھی ہیں۔ مزید برآں تھریڈز جونکہ پہلے سے مقبول فیس بک اور انسٹا کے ساتھ مربوط ہونگے اس لئے پہلے دن سے ہی کروڑوں صارفین اسے استعمال کرنا شروع کر دیں گے۔

مارکیٹ کا ردعمل

آج عالمی اسٹاک مارکیٹس میں Meta Platforms Inc کی اسٹاک ویلیو میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کے بعد یہ 8.35 ڈالرز کے اضافے سے 294.37 ڈالرز فی شیئر کی سطح پر آ گئی ہے۔ کمپنی کی مارکیٹ کیپٹیلائزیشن 2.94 فیصد مستحکم ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button