امریکہ اور ایران کی کشیدگی سے WTI Crude Oil کی قیمت میں اضافہ، Strait of Hormuz بند ہونے کا خدشہ

US attacks Iranian nuclear sites, fueling global supply fears.

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے Global Oil Market کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ گزشتہ روز پیش آنیوالے واقعات اور ان کے ردعمل کے بعد آج  WTI Crude Oil کی قیمت میں دو فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جب کہ امریکہ نے تین بڑی Iranian Nuclear Sites پر حملے کیے۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ Fordow, Natanz اور Isfahan کی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس پیش رفت نے عالمی سپلائی میں ممکنہ خلل کا خوف پیدا کر دیا ہے، خاص طور پر جب ایران نے Strait of Hormuz کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے، جہاں سے تیل کی عالمی رسد کا 30 فیصد گزرتا ہے.

خلاصہ:

  • WTI Crude Oil کی قیمت 75.50 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے۔

  • امریکہ نے ایران کی تین نیوکلیئر سائٹس کو تباہ کیا۔

  • ایران نے Strait of Hormuz بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

  • تقریباً 30% عالمی تیل کی سپلائی اسی راستے سے گزرتی ہے۔

  • اگر strait بند ہوا تو شپنگ اور برآمدات شدید متاثر ہوں گی۔

  • تجزیہ کاروں کے مطابق Oil Market میں آئندہ چند روز کے دوران مزید اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔

ایران اور امریکہ کی کشیدگی اور WTI Crude Oil پر اثرات. 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کی رات اعلان کیا کہ  Iranian Nuclear Sites کو اسرائیل کے ساتھ مل کر تباہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے. اور ایران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے، جس سے Oil Market میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔

WTI Crude Oil as on 23rd June 2025 during Asian FX Sessions.
WTI Crude Oil as on 23rd June 2025 during Asian FX Sessions.

Strait Of Hormuz کی بندش کا خطرہ:

ایران نے اپنے پارلیمنٹ کی منظوری سے Strait of Hormuz بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اگر یہ گزرگاہ بند ہوتی ہے تو دنیا بھر میں تیل کی ترسیل پر برا اثر پڑے گا. کیونکہ عالمی Crude Oil سپلائی کا بڑا حصہ اسی راستے سے جاتا ہے۔ اگرچہ کچھ متبادل پائپ لائنز موجود ہیں، لیکن ان سے مکمل سپلائی ممکن نہیں۔

WTI Crude Oil کے اتار چڑھاؤ بارے معاشی ماہرین کی رائے

Sparta Commodities کے سینئر اینالسٹ جون گوہ کے مطابق خطے کی تیل کی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شپنگ ٹریفک میں بھی کمی آئے گی جس سے WTI Crude Oil کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

ٹریڈرز اور سرمایہ کار موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر ایران نے واقعی Strait of Hormuz کو بند کر دیا تو عالمی سپلائی میں شدید خلل اور Oil Market میں زبردست اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پیش رفت نے توانائی مارکیٹ کو غیر یقینی صورتحال میں مبتلا کر دیا ہے۔

Source: Reuters News Agency: https://www.reuters.com/

[faq-schema id=”32705″]

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں۔
Close
Back to top button