WTI Crude Oil کی قیمتوں میں کمی، OPEC+ کی طرف سے غیر متوقع پیداوار میں اضافہ

Oversupply Concerns Hit WTI Crude Oil As OPEC+ Increases Production More Than Expected

WTI Crude Oil کی قیمتوں میں ایشیائی مارکیٹس میں پیر کی صبح تیزی سے کمی دیکھی گئی ہے کیونکہ OPEC+ نے اگست میں تیل کی پیداوار میں توقعات سے زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ مارکیٹ میں Oversupply کے خدشات کو بڑھا رہا ہے. جو مستقبل قریب میں WTI Crude Oil کی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق OPEC+ کا یہ فیصلہ تیزی سے مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کی کوشش کا حصہ ہے. جس سے قیمتوں اور آمدنی میں کمی کا خطرہ موجود ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی Tariffs کی خبریں اور مشرق وسطیٰ میں Geopolitical Risks بھی مارکیٹ کے ماحول کو متاثر کر رہے ہیں۔

خلاصہ

  • WTI Crude Oil کی قیمت ایشیائی مارکیٹ میں $65 کے قریب گر گئی.

  • OPEC+ نے اگست کے لئے 548,000 بیرل یومیہ اضافے کا اعلان کر دیا.

  • پیداوار میں تیزی سے اضافے سے Oversupply کے خدشات بڑھ گئے.

  • امریکی Tariffs کی خبریں Oil Demand Outlook پر دباؤ ڈال رہی ہیں.

  • مشرق وسطیٰ میں Geopolitical Risks کے باعث مارکیٹ کے نقصانات محدود ہو سکتے ہیں.

پیداوار میں اضافہ: OPEC+ کی نئی حکمت عملی.

OPEC+ نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ وہ اگست کے مہینے میں اپنی اجتماعی پیداوار میں 548,000 بیرل یومیہ اضافہ کرے گا، جو پہلے اعلان کردہ 411,000 بیرل یومیہ سے زیادہ ہے۔ یہ اضافہ Crude Oil مارکیٹ میں تیزی سے سپلائی بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے. تاکہ Market Share کو بڑھایا جا سکے۔

تجزیہ کار ٹم ایونس کے مطابق یہ فیصلہ قیمتوں اور آمدنی میں ممکنہ کمی کو قبول کرنے کے باوجود مارکیٹ میں مقابلہ بڑھانے کے لئے کیا گیا ہے۔

WTI Crude Oil as on 7th July 2025
WTI Crude Oil as on 7th July 2025

امریکی Tariffs اور Oil Demand Outlook پر اثرات.

امریکی وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ جو ممالک Trade Deal پر مذاکرات نہیں کر رہے ان پر اگست سے Tariffs لاگو ہوں گے. جس سے عالمی سطح پر Oil Demand Outlook مزید دباؤ میں آ سکتی ہے۔ ان خدشات کے سبب WTI Crude Oil کی قیمتوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

مشرق وسطیٰ کی Geopolitical Risks سے مارکیٹ کو سپورٹ

ایک طرف جہاں Oversupply کے خدشات قیمتوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں. وہیں مشرق وسطیٰ میں Geopolitical Risks قیمتوں کو مزید گرنے سے بچا سکتے ہیں۔ اسرائیل نے یمن میں Houthi Targets پر حملے کئے ہیں جس کے بعد علاقائی کشیدگی بڑھ گئی ہے اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

Source: Reuters News Agency: https://www.reuters.com/

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button