PSX میں کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کے دن کی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام میں کمی کے آثار اور آرمی چیف کی تعیناتی کے عمل کے آگے بڑھنے کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ عالمی اسٹاکس (Global Stocks) اور ایشیائی مارکیٹس میں تیزی کہ لہر سے پاکستانی اسٹاکس کی طلب (Demand) میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 62 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 42942 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج ابتداء میں انڈیکس 104 پوائنٹس اوپر 42984 کی سطح تک ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم 43 ہزار کی اہم ترین نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرنے کے لئے مطلوبہ اسٹرینتھ نہ ہونے کی وجہ سے انڈیکس اپنی محدود رینج میں ہی ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی کم ترین سطح 42865 رہی ہے۔ گذشتہ 90 منٹس کی ٹریڈ میں انڈیکس 2 کروڑ سے زائد شیئرز کا سرمایہ حاصل کر چکا ہے۔ جبکہ دوسری طرف KSE30 اسوقت 36 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15846 کے بینچ مارک پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس کا آغاز 15809 سے ہوا جس کے بعد یہ 15797 سے 15852 کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ جبکہ انڈیکس میں اب تک 1 کروڑ 19 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہو چکی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button