WTI Crude Oil کی بلند پرواز، روس پر امریکی پابندیوں کی گھن گرج

China’s Strong Trade Data, OPEC+ Pause Talks Push Crude Oil Higher

عالمی مارکیٹس میں ایک نئی ہلچل اُس وقت پیدا ہوئی جب WTI Crude Oil کی قیمتیں ایک بار پھر $69 سے اوپر جا پہنچیں. اس کے پیچھے US Sanctions کی ممکنہ پابندیاں Russian Crude پر، China Trade Data کا توقعات سے مثبت آنا، اور OPEC+ کی جانب سے اکتوبر میں سپلائی میں اضافہ روکنے کے امکانات اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ پیشرفت بتاتی ہے کہ Crude Oil کس طرح دنیا کے سیاسی اور معاشی ہنگاموں کے درمیان سرمایہ کاروں کے لیے منافع اور خطرات کا نیا میدان بن رہا ہے۔

خلاصہ

  • WTI Crude Oil آج $69  سے اوپر کئی ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

  • US Sanctions کے تحت Russian Crude کی سپلائی متاثر ہونے کا امکان ہے. جس سے سپلائی کم اور قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔

  • China Trade Data نے مانگ کے خدشات کم کر دیے اور مارکیٹ کو سہارا دیا۔

  • OPEC+ کی جانب سے سپلائی میں اضافہ روکنے کی خبروں نے قیمتوں میں تیزی کو مزید بڑھاوا دیا۔

  • ٹرمپ نے روس پر “Major Statement” کا اعلان کر دیا ہے، جس سے Oil Market میں مزید جوش پیدا ہو گیا ہے۔

چین کی تجارت اور WTI Crude Oil کی طلب.

جب China Trade Data ریلیز کیا گیا تو مارکیٹ کے خدشات کم ہوئے. کیونکہ چین نے جون میں توقعات سے زیادہ سرپلس دکھایا. جس کی وجہ سے اس کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ اس سے Crude Oil کی عالمی مانگ میں بہتری کی امید بنی اور سرمایہ کاروں نے Oil Market میں دوبارہ دلچسپی لینا شروع کر دی۔

Russian Crude پر US Sanctions کی گھن گرج

ٹرمپ نے پیر سوموار کو روس پر ایک “major statement” کا اعلان کیا. اور Ukraine کو پیٹریاٹ میزائل کی شپنگ دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا. اس اعلان سے مارکیٹ میں توقع بڑھ گئی کہ US Sanctions مزید سخت ہوں گی. جس سے Russian Crude کی سپلائی محدود ہو سکتی ہے، اور عالمی مارکیٹ میں سپلائی کا توازن متاثر ہو سکتا ہے. جو قیمتوں کو مزید اوپر دھکیل سکتا ہے۔

OPEC+ کا ممکنہ سپلائی روکنے کا فیصلہ اور WTI Crude Oil پر اثرات. 

جمعہ کے دن مارکیٹ ذرائع نے اطلاع دی کہ OPEC+ اکتوبر سے سپلائی بڑھانے کے فیصلے کو روکنے پر غور کر رہا ہے۔ یہ خبر اس وقت آئی. جب مارکیٹ کو خدشہ تھا کہ عالمی معاشی سست روی کے باعث Oil Market میں سپلائی زیادہ اور مانگ کم ہو سکتی ہے۔ لیکن OPEC+ کی جانب سے ممکنہ روک تھام نے اس خدشے کو کم کر دیا.. اور قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا۔

یہ تمام عوامل WTI Crude Oil کی قیمتوں میں تیزی کا باعث بنے ہیں. اور سرمایہ کار اب  Oil کی قیمتوں میں مزید اضافے کے لیے پوزیشنز بنا رہے ہیں۔ اگر US Sanctions لگ جاتی ہیں. Russian Crude کی سپلائی مزید متاثر ہوتی ہے، اور OPEC+ سپلائی روکنے کا اعلان کر دیتا ہے. تو یہ تین عوامل مل کر Oil Market میں نئی بلندیوں کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

WTI Crude Oil as on 14th July 2025
WTI Crude Oil as on 14th July 2025

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button