کماڈٹی مارکیٹ: تانبے کی قدر میں 8 ہزار ڈالر سے زائد کی کمی ۔ قیمت صرف 3 ڈالر فی ٹن ہو گئی۔
بین الاقوامی کماڈٹی مارکیٹ میں تانبے کی قیمت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے ۔ آج تانبے کی سپلائی 8 ہزار ڈالرز سے زائد کی کمی کے بعد صرف 3 ڈالرز فی ٹن ہر کریش ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ انڈسٹریل سیکٹر میں تانبا کسی بھی معاشی بحران یا کساد بازاری کا اہم ترین انڈیکیٹر سمجھا جاتا ہے۔ کئی دنوں سے معاشی تجزیہ کار تانبے کی گرتی ہوئی قیمتوں کو کساد بازاری سے تعبیر کر رہے تھے ۔ کیونکہ آج تک ہر ریسیشن کی پیشگوئی کاپر ایوریج پرائس یعنی تانبے کی اوسط قیمت سے ہی کی جاتی رہی ہے۔ جے۔پی مورگن اور امریکی فیڈرل ریزرو کے علاوہ یورپی مرکزی بینک اور ریزرو بینک آف آسٹریلیا بھی کساد بازاری کے مضبوط ترین انڈیکیٹر کی گرتی ہوئی قیمت سے خبردار کر چکے ہیں۔ کیونکہ ریسیشن کی ابتداء ہمیشہ انڈسٹریل اور انرجی سیکٹرز سے ہوتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔