یورپی یونین کا روس سے سونے کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ۔ عالمی گولڈ مارکیٹ کے شدید متاثر ہونیکا خدشہ۔
یورپی یونین روس پر پابندیوں کے اگلے مرحلے میں روس سے سونے کی درآمدات پر مکمل پابندی عائد کرنیکا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ان پابندیوں کے بارے میں جی۔سیون کانفرنس میں بھی اشارے دیئے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ تیل اور گیس کی طرح روس دنیا میں تیل کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ہے۔ کوالٹی کے لحاظ سے بھی روسی سونا دنیا کا بہترین سونا سمجھا جاتا ہے جبکہ روس گلابی سونے سمیت دکئی نایاب اقسام پیدا کرنے والا دنیا کا واحد ملک ہے۔ واضح رہے روس کو ہر سال سونے کی ایکسپورٹس سے 15 ارب ڈالر سے زائد کی آمدنی ہوتی ہے۔ یورپ کے کئی ممالک جن میں سوئٹزرلینڈ سرفہرست ہے میں قائم ریفائنریز میں روسی سونا صاف کیا جاتا ہے اور اس سے مختلف زیلی پروڈکٹس تیار کی جاتی ہیں۔ اس سے پہلے برطانیہ روسی سونے کی درآمدات پر یکطرفہ طور پر پابندیاں عائد کر چکا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ روسی سونے کی تجارت پر پابندی سے بین الاقوامی کماڈٹیز مارکیٹ کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔