Bitcoin Price میں 43 ہزار سے نیچے مندی ، BTC ETF کی منظوری کے بعد پرافٹ ٹیکنگ

Hester Pierce notes that regulator took years to approve the exchange traded funds

Bitcoin Price میں 43 ہزار سے نیچے مندی دیکھی جا رہی ہے ، BTC Spot ETF کی منظوری کے بعد توقعات کے برعکس دنیا کی سب سے بری Crypto Currency میں پرافٹ ٹیکنگ شروع ہو گئی. معاشی ماہرین کے مطابق ایک طویل عرصے تک انتظار کے بعد بلآخر Exchange Traded Funds کی لانچنگ سے جسے سرمایہ کار مایوس ہو گئے ہیں . تاہم آنیوالے دنوں میں Crypto Industry سب کی توجہ کا مرکز بننے جا رہی ہے .

Regulators نے حقائق تسلیم کرنے میں کئی سال لگا دیے . Hester Pierce کا پیغام.

US SEC کی طرف سے ان فنڈز کی باضابطہ طور پر منظوری میں ایک طویل عرصۂ لگا ، کمشنر Hester Pierce نے اپنے پیغام میں کہا کہ "FTX Gate Scandal سے لے کر Binance بند کرنے کی کوششوں تک اور آخر کار Digital Investment کے ایک نئے دور کا آغاز، ایسا لگ رہا ہے کہ ریگولیٹرز  نے حقائق تسلیم کرنے میں کئی سال لگا دئیے”.

انہوں نے مزید کہا کہ BTC ETF سے دیگر Digital Assets کی نسبت امتیاز برتا گیا . لیکن آج تمام Financial Markets. منظور کئے جانیوالے فنڈز کے سحر میں مبتلہ دکھائی دے رہی ہیں . Hester Pierce نے یہ بھی کہا کہ 50 ہزار یا ایک لاکھ پچاس ہزار ، Bitcoin کی آخر منزل کیا ہو گی.

Bitcoin کا ردعمل.

کمشنر اور ڈیجیٹل ماہرین کے تمام دعووں کے برعکس فنڈز کی لانچنگ کے بعد شدید فروخت شروع ہو گئی اور Bitcoin  نفسیاتی ہدف 43 ہزار سے نیچے محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دیا . 43418 کی مزاحمت عبور کرنے میں ناکامی کے بعد یہ اس سطح کو دوبارہ عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے .

Bitcoin Price میں 43 ہزار سے نیچے مندی ، BTC ETF کی منظوری کے بعد پرافٹ ٹیکنگ
Bitcoin

European Sessions کے دوران فروخت کی ریلی کے بعد Us Sessions میں ایک مرتبہ پھر BTC نفسیاتی ہدف سے اوپر آ گیا . یہاں پر 43400 کی مزاحمت عبور کرنے کی صورت میں اسکا اگلا ہدف ممکنہ طور پر 45 ہزار ہو گا . جسے حاصل کرنے اور Candlestick مکمل ہونے پر 47 اور 49 ہزار ڈالرز کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل ہو جائیگی.

یاد رہے کہ 43078 پر اسے Fibonacci کی 50 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل ہو گئی ہے . یہ لیول اس سے قبل نومبر 2021 سے لے کر نومبر 2022 کے درمیان اس کے لئے بڑی مزاحمتی حد بن کر سامنے آیا تھا . تاہم اس کے بعد FTX Gate Scandal کا آغاز ہوا اور پھر یہ اس سے انتہائی نیچے کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا.

BTC کی دوسری بڑی سپورٹ 42800 ہے ، جس کے بریک ہونے پر Bearish Imbalance Zone شروع ہو جاتا ہے . اس کا اختتامی پوائنٹ 40 ہزار ڈالرز سے نیچے ہے . 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button