آج KSE100 میں تیزی۔ Bullish مومینٹم انڈیکس کو 43 ہزار کے قریب مستحکم کرتے ہوئے۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں تیزی نظر آ رہی ہے۔۔ جس کی بنیادی وجہ سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان موخر کئے جانے کی وضاحت اور 16 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار اور پاکستان کی معاشی مدد کا اعادہ ہے۔ اس کے علاوہ روس کے ساتھ خام تیل (Crude Oil ) کی رعائتی نرخوں پر تجارت کے لئے باضابطہ بات چیت کا آغاز بھی ایک مثبت ٹریگر ہے۔ جبکہ تیسری بڑی وجہ عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں تیزی کی لہر ہے جس پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔ چین اور امریکہ کے درمیان تناؤ میں کمی اور مثبت بات چیت کے آغاز سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

اگر KSE100 انڈیکس کا جائزہ لیں تو یہ 126 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42977 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسوقت انڈیکس 43 ہزار کی نفسیاتی اور اہم ترین مزاحمتی حد کے بالکل قریب ہے۔ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 42977 اور کم ترین لیول 42748 رہی ہے۔ آج انڈیکس میں میں سرمائے کا اچھا حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں نمایاں اضافہ نظر آ رہا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج انڈیکس میں 290 کمپنیز ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں ۔ یعنی کل تعداد کا 70 فیصد۔ جن میں سے 151 کی قدر میں اضافہ جبکہ 116 شیئرز کی قدر میں کمی اور 23 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ اب تک ہنڈرڈ انڈیکس میں 4 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ہے اور 46333 ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں۔ آج انڈیکس کا سب سے بڑا اور مذاحمتی ہدف 43 ہزار کی حد (Resistance) کو عبور کرنا ہے۔ جبکہ اس سے اوپر مزاحمتی لیولز (Resistances) 43100 کے علاوہ 43400 اور 43700 ہیں۔ جبکہ موجودہ سطح سے نیچے سپورٹ لیولز (Support Levels) 42800، 42300 اور 41900 ہیں۔ اسکا محور (Pivot) 42900 ہے۔ اس سطح پر Strong Buy کی کال دی جا رہی ہے۔ KSE100 کے مومینٹم انڈیکیٹرز 55 فیصد Bullish, جبکہ 25 فیصد Bearish اور 20 فیصد Sideways ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button