جاپانی ین، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں گراوٹ

آج ایشیاء پیسیفک فوریکس سیشنز (Asia Pacific Forex Sessions) کے دوران امریکی ڈالر جارحانہ موڈ میں آگے بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور جاپانی ین، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گذشتہ روز امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کی طرف سے شرح سود (Interest rate) میں 50 بنیادی پوائنٹس اضافے کا اعلان ڈالر کے لئے کم اضافہ ہونے کی وجہ سے ایک شاک تھا تاہم اسکے بعد فیڈ کے سربراہ جیروم پاول کی پریس کانفرنس میں افراط زر ( Inflation) کے اعتراف اور اسکے خاتمے تک سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کے اعلان کے بعد ڈالر تیزی کا موڈ اختیار کر گیا۔ جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/JPY) 0.04 فیصد اضافے کے ساتھ 135.5400 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ ایشیائی کرنسی کے خلاف یورو ( EUR/JPY) 0.242 فیصد کمی کے ساتھ 144.3700 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ ین کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر (AUD/JPY) 0.29 فیصد مندی کے ساتھ 92.7100 پر منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔

آسٹریلیئن سیشنز (Australian Sessions) کے آغاز پر انتہائی جارحانہ انداز اختیار کرنیوالا آسٹریلین ڈالر چینی Retail Sales Report کے منفی اعداد و شمار کے سامنے آنے کے بعد منفی سمت اختیار کر گیا ہے کیونکہ ایشیائی سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے ہیں۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں Aussies ڈالر (AUD/USD) 0.364 فیصد کمی کے ساتھ 0.6840 جبکہ کینڈین ڈالر کے خلاف آسٹریلوی کرنسی (AUD/CAD) 0.280 فیصد نیچے 0.9270 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD) 0.245 کمی کے ساتھ 1.0800 کی سطح پر منفی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ جبکہ اپنے امریکی ہم منصب کے مقابلے میں کیویز ڈالر (NZD/USD) 0.109 فیصد گراوٹ کے ساتھ 0.6450 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button