ASX میں مثبت جبکہ NZX میں ملا جلا رجحان

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں مسلسل تین دن کی مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم آج بھی سرمائے کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم کی کمی سے سرمایہ کاروں کا محتاط انداز ظاہر ہو رہا ہے۔ چین میں کورونا کی وباء کے باعث لگائے جانیوالے لاک ڈاؤن اور سماجی پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کے باوجود عالمی رسد کی بحالی کے کسی واضح اعلان کے نہ ہونے سے عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی مرکزی بینک (Reserve Bank Of Australia) کی طرف سے گذشتہ ہفتے کے دوران 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest rate) میں اضافے کے بعد ASX میں مسلسل گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

آج ASX2000 انڈیکس 34 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7211 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 7212 اور کم ترین لیول 7175 رہا ہے۔ اب تک انڈیکس میں 37 کروڑ آسٹریلین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔

دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں آج بھی منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ NZX50 انڈیکس 18 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11598 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اب تک اس میں 1 کروڑ 42 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button