پاکستان نے چینی پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔

اسلام آباد( نیوز رپورٹ)۔ پاکستانی حکومت نے درآمدی خسارے کو کم کرنے کے لئے چین سے درآمد ہونیوالی پیٹرولیم مصنوعات پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ چین کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے بعد رواں سال چین سے توانائی کی درآمدات کے حجم میں 873 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جسکی مجموعی مالیت اڑھائی کھرب روپے تک پہنچ گئی تھی جس سے ملکی معیشت کو 25 ارب روپے کا نقصان ہو رہا تھا ۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں بجٹ کے سلسلے میں مختلف تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button