آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس (Volume Leaders )

آج پاکستانی اسٹاکس میں سب سے نمایاں سرمایہ کاری کے رجحان کے ساتھ والیوم لیڈر ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL ) رہا جس میں 4 کروڑ 35 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جبکہ 1 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کے ساتھ دیوان فاروق موٹرز لیمیٹڈ (DFML ) دوسرے اور 1 کروڑ 66 لاکھ شیئرز کے ساتھ ہیزکول پیٹرولیم لیمیٹڈ (HASCOL ) تیسرے نمبر پر رہا۔

ان کے علاوہ سوئی سدرن گیس کمپنی لیمیٹڈ (SSGC )، ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP ), پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لیمیٹڈ (PTC ), فیصل بینک لیمیٹڈ (FABL ), ہم نیٹ ورک لیمیٹڈ (HUMNL ), نیٹسول ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (NETSOL ) اور ٹی۔آر۔جی پاکستان لیمیٹڈ (TRG ) بھی سرمائے کے حجم (Capitalization ) اور شیئرز کے والیوم کے لحاظ سے نمایاں اسٹاکس میں شامل ہیں۔

سیکٹر پرفارمنس کے لحاظ سے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر (Tech Stocks ) آج بھی سب سے نمایاں رہا۔ بالخصوص نیٹسول ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (NETSOL ) اور ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG ) میں بالترتیب 66 لاکھ اور 59 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ ٹی۔آر۔جی پاکستان کے شیئرز کی قدر میں آج 2 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان کے اس سب سے بہترین ٹیک اسٹاک کی قدر 120 روپے فی شیئر کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 120 روپے 99 پیسے کی سطح پر آ گئی۔ جبکہ نیٹسول ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ کے شیئرز کی قدر 5 روپے 8 پیسے کے اضافے کے ساتھ 115 روپے 34 پیسے پر آ گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button