آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں ملا جلا رجحان

آج آسٹریلین اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ چین کی مایوس کن Retail Sales Report اور رسد کا توازن غیر مستحکم ہونے کے خطرے کے پیش نظر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔ اسکے علاوہ امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کہ طرف سے 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest Rate) میں اضافے کے بعد چیئرمین جیروم پاول کی طرف سے پریس کانفرنس کے دوران 2023ء میں بھی شرح سود میں اضافے کی پالیسی جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی اسٹاکس (Global Stocks) دباؤ کے شکار ہو گئے ہیں.

آج ASX200 انڈیکس 38 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7212 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 7251 سے ہوا۔ یہی اسکا بلند ترین لیول ہے جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 7202 رہی ہے۔ اب تک اس میں 65 کروڑ آسٹریلین ڈالر کی مالیت کے شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ NZX50 آج 16 پوائنٹس کے اضافے سے 11601 کی سطح پر آ گیا ہے۔انڈیکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 11585 کی سطح سے ہوا، یہی اسکی کم ترین سطح رہی جبکہ اسکا بلند ترین لیول 11620 رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button