آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی اسٹاک ایکسچینجز مثبت رجحان پر بند

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج ( ASX) مثبت رجحان پر بند ہوئی ہے۔ ASX200 انڈیکس دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد اختتامی سیشن میں 93 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6555 پوائنٹس کے بینچ مارک پر بند ہوا ہے جبکہ ASX composite انڈیکس 100 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 6760 پر بند ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ جمعرات کے دن سے امریکی فیڈرل ریزرو ( Federal Reserve ) کی طرف سے شرح سود میں اضافے (Price Hike ) کے بعد اور اس سے اگلے روز جاپانی مرکزی بینک ( Bank Of Japan ) کی طرف سے اوپن مارکیٹ میں مداخلت کے بعد سے مسلسل دباؤ میں دیکھی جا رہی ہے کیونکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی اسٹاک ایکسچینجز بنیادی طور پر ایشیائی مارکیٹس ( Asian Markets ) کے ساتھ منسلک ہیں۔
دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج ( NZX ) میں بھی ملے جلے رجحان کے بعد NZX50 بھی 90 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11200 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا ہے۔ کیوی مارکیٹ ایک عرصے سے عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis ) اور ایشیائی مارکیٹس کی سست روی کے باعث دباؤ میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ اسکے علاوہ نیوزی لینڈ ڈالر کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں (NZD/USD ) گراوٹ کے معاشی اعشاریوں (Financial Markets ) پر منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے۔ آج کی تیزی سے یقینی طور پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button