آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج میں ملے جلے جبکہ ایشیائی مارکیٹس میں مثبت اختتام

آج ایشیائی مارکیٹس ( Asian Markets ) میں ملا جلا رجحان رہا۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج ( ASX200 ) ملے جلے جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX50 ) میں دن کا اختتام شدید مندی پر ہوا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں مارکیٹس ایشیائی مارکیٹس ( Asianmarkets ) کے ساتھ منسلک ہیں۔ ASX200 انڈیکس دن کے اختتام پر 25 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6496 پر بند ہوا۔ جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج NZX50 آج 220 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 11214 پر اختتام پزیر ہوا یے۔ ایشیائی مارکیٹس میں جاپان کے NiKKEI225 انڈیکس کا اختتام 140 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25571 پر اختتام پزیر ہوا۔ جاپانی مارکیٹ مرکزی بینک کی طرف سے اوپن مارکیٹ مداخلت کے بعد آج پہلی بار مثبت سطح پر بند ہوئی ہے۔ Shinghaicomposite میں 42 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 3093 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ Hangsang ملے جلے رجحان کے بعد محض 5 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17860 پر بند ہوئی۔ Nifty50 میں اسوقت اختتامی سیشن چل رہا ہے اور انڈیکس 20 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16996 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Mumbaisensex میں بھی ابھی ٹریڈنگ ہو رہی ہے اور اختتامی سیشن میں مارکیٹ 111 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 57061 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button