آسٹریلین اسٹاکس( ASX ) میں دن کا ملا جلا جبکہ کیوی اسٹاکس (NZX50) میں مثبت اختتام

توقعات کے برعکس سال 2022ء کے تیسرے کوارٹر کے آسٹریلین کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI ) کے تشویشناک ڈیٹا کے اجراء کے بعد آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization ) میں کمی اور سست روی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ دن کے اختتام پر ASX200 انڈیکس محض 12 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6810 پر بند ہوا ہے۔ آج ASX200 میں دن کی ابتداء میں انڈیکس نے 6798 کی سطح سے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ ۔ آج کی بلند ترین سطح 6843 جبکہ کم ترین لہول 6798 رہا۔ آج دن کے اختتام تک مارکیٹ میں 82 کروڑ شیئرز کالین دین ہوا جن میں سے زیادہ تر فروخت (Selling ) ہی تھی۔

دوسری طرف عالمی اسٹاکس (Global stocks ) میں آنیوالی تیزی کی لہر کے بعد نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX ) میں سرمایہ کاری کا اچھا حجم (Capitalization ) اور نمایاں شیئرز کی خرید و فروخت (Share Volume ) دکھائی دیا۔ دن کے اختتام پر NZX50 انڈیکس 144 پوائنٹس مستحکم ہو کر 11046 پر اچھی حاصلات (Gains ) کے ساتھ بند ہوا۔ آج کیوی اسٹاکس میں ایک کروڑ 79 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔ جبکہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری (Capitalization) میں 1.32 فیصد اضافہ ہوا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 11046 اور کم ترین لیول 10902 رہا ہے۔ آج نیوزی لینڈ اسٹاکس میں ASX کی نسبت تمام بڑے سیکٹرز میں تریڈنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button