ایشیئن مارکیٹس میں دن کے اختتام پر زبردست تیزی کا رجحان۔

آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets) میں دن کا اختتام زبردست تیزی کے رجحان پر ہوا ہے. آج ڈالر انڈیکس (DXY ) اور امریکی محکمہ خزانہ کے سرمایہ کاری بانڈز (U.S Treasury Bonds ) کی حاصلات (Gains ) کے نیچے آنے سے عالمی سرمایہ کاروں میں اسٹاکس کی طلب (Demand )میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔Shinghai Composite میں دن کا اختتام 75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2969 کی سطح پر ہوا ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 2969 اور کم ترین لیول 2893 رہا۔ چینی اسٹاکس میں تیزی کی دوسری بڑی وجہ بین الاقوامی معاشی گروپ سٹی فائنانشلز (Citi Financials) کی طرف سے چین کی الیکٹرک وہیکلز اسٹاکس کی قدر میں 260 فیصد تیزی کی پیشگوئی ہے۔ دوسری طرف جاپانی اسٹاکس میں مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی مداخلت (Open Market Interference ) کی خبروں کی وجہ سے ملا جلا رجحان رہا تاہم دن کے اختتام پر Nikkei225 انڈیکس 91 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 27678 کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی مارکیٹس میں سب سے زیادہ استحکام آج ہانگ کانگ اسٹاکس میں دیکھا گیا Hangseng دن کے اختتام پر 768 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15 ہزار کی انتہائی اہم نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 15455 پر بند ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح آج 15632 اور کم ترین لیول 14859 رہا جبکہ کل کی اختتامی سطح (Closing Level ) 14859 ہی تھا۔ آج ہینگ سینگ (HSI ) میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور شیئر والیوم دکھائی دیا جس کا اندازہ آج کے والیوم سے لگایا جا سکتا ہے جو کہ 3 ارب 78 کروڑ شیئرز سے زائد رہا۔

آج Kospi میں دن کا اختتام 41 پوائنٹس کے استحکام کے ساتھ 2335 پر ہوا ہے۔ جبکہ اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI ) میں کاروباری سرگرمیاں 37 پوائنٹس اوپر 3130 پر اختتام پزیر ہوئی ہیں۔ تائیوان کے TSec50 میں بھی انڈیکس 87 پوائنٹس اوپر 13 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر کے 13037 پر بند ہوئیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button