روسی تیل کی قیمت کو محدود کر کر دیا جائے گا۔ یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک روسی تیل کی قیمت کو محدود کرنے کے منصوبے ” پرائس کیپ پلان” ( Price Cap Plan ) کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ کمیشن کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیشن نہ صرف روسی تیل بلکہ روسی قدرتی گیس کی قیمتوں کو بھی ایک خاص حد تک محدود کرنے کے منصوبے پر بھی کام کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورو زون توانائی کا بحران حل کرنے کے قریب ہے اور ایسا روسی گیس کی کمیشن کے ممالک کو درآمدات کو 40 فیصد سے کم کر کے 9 فیصد تک محدود کر کے کیا جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ خلیجی اور افریقی ممالک سے ایل۔این۔جی کی درآمدات اور پروسیسنگ کو ہنگامی بنیادوں پر ممکن بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں الجزائر اور قطر یورپ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ یورپی کمیشن کے بیان میں توانائی کی بچت اور ہائیڈروجن فیول کے استعمال کو نافذالعمل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button