عالمی کماڈٹی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قدر میں اضافہ

عالمی کماڈٹی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حقیقی زر سونا ( گولڈ) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ڈالر اضافے کے ساتھ 1728 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ پلاٹینیم 24 ڈالرز اضافے کے بعد 900 ڈالرز فی اونس کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 910 ڈالرز فی اونس، پلاڈیم 90 ڈالرز اضافے کے بعد 2265 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ دیگر قیمتی دھاتوں کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین معاشیات کے مطابق گولڈ اور دیگر دھاتوں کی قدر میں اضافہ ڈالر کی سست روی کے باعث ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button