نیوزی لینڈ اسٹاکس ایکسچینج میں مندی، ایشیائی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان۔
آج نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں 83 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے جس کے بعد NZX50 آج 10873 کی سطح پر آ گیا ہے آج کی گراوٹ کی بنیادی وجہ نیوزی لینڈ ڈالر (NZD )اور اس کے ساتھ منسلک سرمایہ کاری بانڈز کی قدر میں اضافہ ہے جس کی وجہ سے اسٹاکس سے سرمایہ کار بانڈز میں منتقل ہو رہے ہیں۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ اور ASX200 دن کے اختتام پر 2 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 6647 پر بند ہوئی ہے۔ Shinghai Composite اسوقت 33 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3013 کی سطح پر آ گئی ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ انڈیکس نے تین ہفتوں کے بعد 3 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ عبور کی ہے۔ Hangseng میں بھی منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے اور انڈیکس 2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16823 کی سطح پر آ گیا ہے۔ چین کی Shenzhen میں آج تیزی کا رجحان یے اور انڈیکس 208 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10785 پر آ گیا ہے ۔ تائیوان کے T-Sec میں ملا جلا رجحان ہے جس کے ساتھ انڈیکس 24 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 13081 پر بند ہوا ہے۔ Nikkei225 میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور دن کے اختتامی سیشن میں انڈیکس 4 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 26396 پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔