ڈاؤ جونز میں تیزی۔ دیگر امریکی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان
آج امریکی اسٹاکس میں ڈالر (USD ) اور اسکے سرمایہ کاری بانڈز کے دفاعی انداز اختیار کرنے کے بعد بھی صرف Dow Jones میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ دیگر امریکی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ Dow Jones میں 249 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 31282 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے اور اس میں سرمایہ کاری کا اچھا حجم (Capitalization ) اور بہترین شیئر والیوم (Share Volume ) نظر آ رہا ہے۔ Nasdaq میں منفی رجحان ہے اور انڈیکس 85 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 10782 پر آ گیا ہے۔ S&P میں بھی ملے جلے رجحان کے ساتھ 18 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3771 پر آ گیا ہے۔
آج 10 سالہ سرمایہ کاری بانڈز کے بار بار اتار چڑھاؤ کے ساتھ امریکی مارکیٹس (U.S Markets ) کے انڈیکسز بھی اوپر نیچے ہو رہے ہیں۔ اسوقت 10 سالہ بانڈ دوبارہ 4 فیصد حاصلات (Gains ) کے ساتھ مستحکم ہوا ہے جس کے بعد Dow Jones کے علاوہ دیگر اسٹاکس گراوٹ کے شکار ہوئے ہیں۔ اسوقت Russel2000 بھی 9 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ 1732 اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج ( NYSE ) بھی 6 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14146 پر آ گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔