کماڈٹی مارکیٹ: سونے سمیت قیمتی دھاتوں کی قدر میں کمی۔

عالمی کماڈٹی مارکیٹ میں سونے سمیت نایاب دھاتوں کی قدر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سونا جسے حقیقی زر بھی کہا جاتا ہے کماڈٹی مارکیٹ میں دن کے اختتام پر 1747 ڈالرز فی اونس پر آ گیا تھا۔ واضح رہے کہ پچھلے تین دن میں سونے کی قدر میں 48 ڈالرز فی اونس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پلاٹینیم مارکیٹ کے بند ہونے پر 899 ڈالرز پر آ گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران پلاڈیم کی فی اونس قیمت میں 200 ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے جسکے بعد یہ قیمتی ترین دھات 2127 ڈالرز فی اونس میں فروخت ہو رہی ہے۔ جبکہ چاندی بھی ایک ڈالر کمی کے بعد 19.06 ڈالرز کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button