یورپی اسٹاکس میں ملا جلا اور منفی رجحان۔
یورپی اسٹاک مارکیٹس (European Stock Markets) میں آج مجموعی طور پر ملا جلا اور منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ آج عالمی سطح پر افراط زر (Inflation) کی وجہ سے سرمایہ کار ایسے تمام اثاثوں کو فروخت کر رہے ہیں جن میں کسی قسم کی کساد بازاری (Recession) کے خطرات موجود ہیں۔ جبکہ دوسری بڑی وجہ چین میں لاک ڈاؤن کی اگلی سیریز کی وجہ سے عدم استحکام رسد اور صنعتی خام مال کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہے۔ برطانیہ میں جمعے کے روز جاری ہونیوالی ریٹیل سیلز رپورٹ میں افراط زر 11 فیصد سے تجاوز کر جانے کے بعد سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں آج بھی FTSE100 انڈیکس 14 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7372 کی سطح پر سست روی کا شکار ہے۔ Dax30 آج 59 پوائنٹس نیچے 14371 کی سطح پر منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔
یورپ کی سب سے بڑی مارکیٹ FTSEMIB آج 341 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24325 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ SMI آج کساد بازاری (Recession) کے خطرے کے بعد آج مثبت سطح پر ٹریڈ کرنیوالی واحد مارکیٹ ہے۔ انڈیکس 30 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11074 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ یورپ کی دوسری بڑی مارکیٹ HEX آج 39 پوائنٹس کم ہو کر 10858 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے Ibex35 کا جو کہ SMI کی طرح دیگر یورپی اسٹاکس کے منفی رجحان کے برعکس 53 پوائنٹس اوپر 8183 پر مستحکم نظر آ رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔