یورپی اسٹاکس میں گراوٹ کا رجحان۔ FTSEMIB گراوٹ کے بعد 22500 سے نیچے
آج یورپی اسٹاکس ( European Stocks) میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ یورو اور اسکے سرمایہ کاری بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں اضافہ ہے جو کہ کل یورپی مرکزی بینک (European Central Bank) کی طرف سے کرسٹین لیگارڈ کی پریس کانفرنس میں 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest rate) میں اضافے کے بعد واقع ہوا ہے۔ ۔ جبکہ دوسری بڑی وجہ عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) کی طلب میں کمی ہے۔ FTSE100 میں ملے جلے رجحان کے بعد 30 پوائنٹس گراوٹ کے بعد 7042 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ Dax30 بھی 83 پوائنٹس کم ہو کر 13124 پر آ گیا ہے۔ CAC40 میں بھی ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے جس کے بعد انڈیکس 11 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6232 پر آ گیا ہے۔دوسری طرف Stoxx600 بھی 2 پوائنٹس کی کمی سے 408 کی سطح پر موجود ہے۔
سوئٹزرلینڈ اسٹاک ایکسچینج کے SMI میں آج دن کا آغاز 5 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ ہوا ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 10700 کی سطح پر ہوا ہے۔ OMEXRUSS آج 8 پوائنٹس نیچے 2156 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ HEX میں بھی 141 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ اور انڈیکس 10344 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ FTSEMIB میں 265 پوائنٹس کی مندی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد انڈیکس 22363 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے Ibex35 کا جو کہ 55 پوائنٹس نیچے 7865 پر ٹریڈ کر رہا ہے اسکی بنیادی وجوہات تشویشناک ہسپانوی معاشی رپورٹس اور شرح سود میں اضافے کا یورپی مرکزی بینک کا اعلان ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔