German CPI Report جاری کر دی گئی۔ یورو میں بحالی کی کوشش

جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق جولائی 2023ء میں Headline Inflation توقعات کے مطابق 6.2 فیصد رہی۔

German CPI Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد یورو میں قدر کی بحالی کیلئے جدوجہد دیکھی جا رہی ہے۔

German CPI Report کا جائزہ

جرمن محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں Headline Inflation کی سطح 6.2 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی۔ دوسری طرف Core Inflation کی ریڈنگ 6.5 فیصد رہی ہے جو کہ تمام تخمینوں کو مات دے گئئ ہے۔

German CPI Report جاری کر دی گئی۔ یورو میں بحالی کی کوشش

محکمہ شماریات نے اپنے اضافی نوٹ میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی سطح کنٹرول میں نہیں آ رہی اور روزمرہ اشیائے ضروریہ عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں۔ مزید برآں لیبر مارکیٹ اور توانائی کا شعبہ شدید دباؤ میں ہیں۔

یوکرائن جنگ کے اثرات۔

جرمنی یوکرائن جنگ سے متاثر ہونے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ جنگ سے قبل یہ توانائی کی 70 فیصد ضروریات روسی درآمدات سے پوری کرتا تھا۔ لیکن یورپ اور مغربی اتحاد کہ طرف سے عائد کردہ سخت ترین معاشی پابندیوں کے جواب میں روس نے جرمنی اور مغربی یورپ کو گیس فراہم کرنیوالی پائپ لائن نارڈ اسٹریم 1 بند کر دی تھی۔ جس سے خطے میں انرجی کا شدید بحران پیدا یو گیا تھا

اس شعبے میں ہرائس انڈیکس 11 فیصد سے بھی اوپر پہنچ گیا تھا۔ 18 ماہ گذرنے کے باوجود معیشت پر کساد بازاری (Recession) کے گہرے اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد یورو میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے لیکن ہائی پروفائل ڈیٹا ڈیٹا شیڈولڈ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ موڈ انتہائی محتاط ہے۔ اسوقت یورو 1.1000 دے نیچے اسٹرینتھ حمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

EURUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button