10 اگست 2022 ء کے اقتصادی کیلنڈر کا جائزہ

آج 10 اگست 2022 ء ہے۔ آج یورپ کے کئی ممالک کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹس پیش کی جائیں گے۔ اس کے علاوہ امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ اور کور انفلیشن رپورٹس بھی آج ہی جاری کی جائیں گی۔آج کے دن کا آغاز چین کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ کے اجراء کے ساتھ ہوا۔ پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے صبح اٹلی کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ اور کور انفلیشن رپورٹس جاری کی جائیں گی۔ جن کے اثرات یورو انڈیکس اور یورپیئن مارکیٹس پر یقینی طور پر مرتب ہوں گے۔ دوپہر 1.00 بجے  انڈین سی۔پی۔آئی رپورٹ ریلیز ہو گی۔ 2.30 بجے بینک آف انگلینڈ کی طرف سے افراط زر اور معاشی پالیسیوں کے بارے میں اہم بریفنگ بھی شیڈولڈ ہے۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 4.00 بجے امریکی مارگیج ڈیٹا ریلیز کیا جائے گا۔ 5.30 بجے فیڈرل ریزرو کی طرف سے ماہانہ  امریکی کور انفلیشن رپورٹ اور  اسکے آدھے گھنٹے کے بعد جولائی کی کور انفلیشن رپورٹ کا تقابلاتی سالانہ جائزہ جاری کیا جائے گا۔ جبکہ اسی وقت یعنی شام 6 بجے ہی جولائی کی امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ اور اسکے ماہانہ اور سالانہ تقابلاتی جائزوں کے ڈیٹا جاری کئے جائیں گے۔ جبکہ شام 7.00 بجے امریکی ہول سیلز رپورٹ ریلیز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ان رپورٹس کی بنیاد پر اگلے ایک ماہ کی عالمی مارکیٹس کی سمت اور ڈالر انڈیکس کا تعین ہو گا ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button