ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز: آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم، ین کی قدر میں کمی

آج ایشیائی فاریکس سیشنز (Asia FX Sessions) کے دوران جاپانی ین کہ قدر میں قدرے منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) موجودہ سیشن کے دوران 0.33 فیصد تیزی کے ساتھ 139.7640 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے خلاف یورو (EUR/JPY) بھی 0.67 فیصد اوپر 145.0350 پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY) 0.360 فیصد مستحکم ہو کر 94.44 کی سطح پر آ گیا ہے۔

آج امریکی ڈالر ریٹیل سیلز رپورٹ (Retail Sales Report) کے انتظار می۔ دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے جبکہ اس کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) 0.100 فیصد اوپر 0.6760 پر مثبت رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہ اپنے کینیڈین ہم منصب کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD) 0.060 فیصد تیزی کے ساتھ 0.8970 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں Aussies ڈالر (AUD/NZD) 0.09 فیصد اوپر 1.0970 پر مثبت مومینٹم کے ساتھ مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) 0.05 فیصد قدر حاصل کر کے 0.6160 کی مضبوط سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button