امریکی اسٹاکس میں دن کا ملا جلا اختتام ، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.

فیڈرل ریزرو کے عہدیداران کی تقریروں کے پیش مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا۔ فیڈرل ریزرو کے عہدیداران کی تقریروں کے پیش نظر سرمایہ کاروں کے محتاط انداز اختیار کئے رکھا۔ اور مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

فیڈرل ریزرو کے پالیسی ساز ممبران کی تقریریں امریکی اسٹاکس پر کیسے اثرانداز ہو رہی ہیں۔ ؟

چیئرمین فیڈرل ریزرو جیروم پاول اور FOMC کے دیگر پالیسی ساز اراکین کی تقریریں مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ کا باعث بن رہی ہیں۔ Rate Hike Program پر ہونیوالی بحث اور بیانات ٹریڈنگ والیوم میں کمی کا سبب بن رہے ہیں۔

گذشتہ روز US Jobless Claims کے توقع سے کم اعداد و شمار سے امریکی ڈالر قدرے بیک فٹ پر آ گیا۔ جس سے ٹیکنالوجی اسٹاکس تو ایڈوانٹیج حاصل نہ کر سکے۔ تاہم Dow Jones نے ریکور کرتے ہوئے معاشی دن کا اختتام مثت انداز میں کیا۔

US Jobless Claims کی تفصیلات.

US Bureau Of Labor statistics کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بیروزگاری کے کلیمز کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار رہی . جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 34 ہزار کی پیشگوئی تھی . اگر ان کا تقابلہ گزشتہ ہفتے کے ساتھ کیا جائے تو پچھلی رپورٹ میں یہ ریڈنگ 2 لاکھ 28 ہزار رہی تھی .

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ 4 ہفتوں کے مجموعی کلیمز 2 لاکھ 37 ہزار 500 رہے ہیں . اس طرح یہ رپورٹ توقعات سے خاصی مثبت رہی ہے. لیکن امریکی ڈالر انڈیکس کے نقطہ نظر سے اس ڈیٹا سے پالیسی ریٹس میں اضافے کے امکانات کم ہو گئے ہیں .

مارکیٹس کی صورتحال

Dow Jones Industrial Average میں سرفرمیاں 57 پوائنٹس کی معتدل تیزی کے ساتھ 34500 پر بند ہوئیں۔ اسکی رینج 34351 سے 34560 کے درمیان رہی جبکہ شیئر والیوم 39 کروڑ 11 لاکھ رہا۔ اختامی سیشن میں بالخصوص خریداری کی بڑی لہر نظر آئی۔ اس طرح مسلسل تین روز کی مندی کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد کسی حد تک بحال ہوا۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا ملا جلا اختتام ، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

عالمی ٹیکنالوجی اسٹاکس میں افراط زر کے رسک فیکٹر سے فروخت کا ٹرینڈ رہا ۔ Nasdaq Composite میں اسی وجہ سے مجموعی معاشی منظرنامہ منفی رہا۔ انڈیکس 123 پوائنٹس کی کمی سے 13748 پر بند ہوا۔ آج کے سیشن میں اسکی کم ترین سطح 13642 رہی۔ جبکہ مارکیٹ 92 کروڑ 72 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہوا۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا ملا جلا اختتام ، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

S&P میں بھی ملا جلا انداز جاری رہا۔ انڈیکس 14 پوائنٹس نیچے 4451 پر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 4430 سے 4457 کے درمیان رہی۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا ملا جلا اختتام ، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں دن بھر اتار چڑھاؤ جاری رہا۔ تاہم معاشی سرگرمیاں محدود انداز میں اختتامیے کو ریکوری کی طرف لے گئیں۔ NYSE Composite انڈیکس 15891 پر اوپن ہونے کے بعد 15897 تک اوپر گیا۔ جس کے بعد اسکی کم ترین سطح 15811 رہی۔ مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں 0.17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا ملا جلا اختتام ، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

Russel2000 میں بھی ٹریڈنگ والیوم انتہائی کم رہا۔ جس کے باعث انڈیکس نے محدود رینج برقرار رکھتے ہوئے دن کا اختتام 18 پوائنٹس کی مندی سے 1855 پر کیا۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button