امریکی اسٹاکس میں دن کا مثبت اختتام. معاشی رپورٹس کے بعد ڈالر کا دفاعی انداز.

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد اسٹاکس کے سائیڈ لائن سرمایہ کار بھی اختتامی سیشنز میں خریداری کرتے ہوئے نظر آئے . 

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام مثبت  رجحان پر ہوا۔ گزشتہ روز جاری ہونے والی معاشی رپورٹس کے بعد ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا .

معاشی ڈیٹا امریکی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہوا .؟

امریکی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں GDP کی شرح 2.1 فیصد رہی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین اتنی ہی  پیشگوئی کر رہے  تھے . اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ پہلے کوارٹر کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ بھی 2.1 فیصد ہی رہی . اگر رپورٹ کے دیگر حصّوں کا جائزہ لیں تو Consumer Spending یعنی صارفین کے حقیقی اخراجات میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا ہے . جس سے عوام کی قوت خرید میں کمی ظاہر ہو رہی ہے .

GDP Deflator میں کمی واقع ہوئی ہے اسکی سطح 1.7 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ مارکیٹ توقعات 2.0 تھیں

US GDP Report ریلیز کر دی گئی . قومی آمدنی توقعات سے کم رہی.

اعداد و شمار ظاہر کر رہے ہیں کہ US Exports میں اضافہ ہوا ہے لیکن ابھی بھی یہ منفی زون میں  منفی 9.7  فیصد آئے ہیں اس سے قبل 10.6 فیصد کا تخمینہ تھا . دوسری طرف US Imports میں 0.6 فیصد کی کمی آئیی ہے .

آج جاری کیے جانے والا  ڈیٹا اگرچہ ملے جلے اعداد و شمار پر مشتمل ہے . تاہم اسکے کئی اجزاء حوصلہ افزاء ہیں . مثال کے طور پر CORE PCE کی کوارٹرلی ریڈنگ 3.7 فیصد رہی . جبکہ پہلے کوارٹر میں یہ 5.5 فیصد تھی . اس سے معیشت پر افراط زر کے دباؤ میں نمایاں کمی ظاہر ہو رہی ہے جس سے آنیوالے دنوں میں Growth Rate میں اضافہ اور لیبر مارکیٹ میں مزید لچک پیدا ہونے کے اثار دکھائی دے رہے ہیں.

اگر اس ڈیٹا کے مطابق Rate Hike program کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے تو Federal Reserve کے پاس سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا .

رپورٹ کے بعد مارکیٹ مومینٹم میں تبدیلی .

رپورٹ کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور ایک ہفتے پر اسکی ریلی اپنی اسٹرینتھ کھو بیٹھی . جس سے اسٹاکس کے سائیڈ لائن سرمایہ کار بھی اختتامی سیشنز میں خریداری کرتے ہوئے نظر آئے .

اس کے علاوہ  US Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ میں Jobless Claims کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار رہی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2 لاکھ 14 ہزار کی پیشگوئی کر رہے تھے . بتاتے چلیں کہ گزشتہ ہفتے بیروزگاری کے ان دعووں کی تعداد 2 لاکھ  ہزار تھی . اس رپورٹ  سے بھی لیبر مارکیٹ پر دباؤ میں کمی کی نشاندہی ہو رہی ہے . جس سے رسک فیکٹر میں کمی آیی اوراسکا ایڈوانٹیج اسٹاکس نے حاصل کیا

مارکیٹ کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average کے اختتامی سیشن میں بھرپور خریداری ہوئی ۔ Composite Index اختتامی سیشن میں 116 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 33666 پر آ گیا۔ اسکی بلند ترین سطح 33777 رہی جبکہ مارکیٹ میں 27 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا مثبت اختتام. معاشی رپورٹس کے بعد ڈالر کا دفاعی انداز.

Nasdaq500 میں کاروباری سرگرمیاں 108 پوائنٹس کی تیزی سے 13201 پر اختتام پذیر ہوئیں۔ دن کے آغاز پر منفی رجحان دکھائی دیا تاہم اختتامی سیشن میں آنے والے  بھرپور والیوم  سے مجموعی منظرنامہ مثبت رہا۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا مثبت اختتام. معاشی رپورٹس کے بعد ڈالر کا دفاعی انداز.

S&P500 میں بھی صورتحال دیگر امریکی مارکیٹس کی طرح مثبت  رہی ۔ انڈیکس 25 پوائنٹس کی تیزی سے 4299 پر بند ہوا۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button