PSX میں زبردست Rally کے بعد KSE100 Index نئی بلندیوں پر

Auto, Cement, Banking and Oil Marketing Sectors Drive Market Boom After Budget

Pakistan Stock Exchange میں بجٹ کے بعد زبردست Buying Trend دیکھنے میں آیا، جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر دیا۔ جمعرات کو KSE100 Index میں 1,700 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا. اور یہ 126,028.28 کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ یہ پیش رفت اس بات کا اشارہ ہے کہ PSX نے Budget 2025-26 کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اسے معاشی بہتری کی سمت ایک مثبت قدم سمجھا۔

بجٹ کے اثرات اور PSX کی سمت

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے بجٹ میں GDP Growth کا 4.2 فیصد ہدف اور ٹیکس اصلاحات کے سخت فیصلوں نے مارکیٹ کو ایک واضح سمت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ IMF کے ساتھ تمام بجٹ اعداد و شمار کو فائنل کر لیا گیا ہے.  جو کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید تقویت دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کاروں نے پورے جوش و خروش سے PSX میں حصہ لیا۔

KSE100 as on 12th June 2025
KSE100 as on 12th June 2025

بڑے شعبوں میں خریداری کا رجحان.

مارکیٹ میں سب سے نمایاں کارکردگی Auto Assemblers, Cement, Commercial Banks, Oil & Gas Exploration, Oil Marketing Companies (OMCs) اور Refineries کے شیئرز  نے دکھائی.۔ یہ تمام شعبے نہ صرف مثبت زون میں ٹریڈ کر رہے تھے. بلکہ ان کی سرگرمی نے KSE100 کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ خاص طور پر Oil Marketing اور Banking Sector میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی غیر معمولی رہی. کیونکہ ان شعبوں کو آئندہ سہ ماہی میں بہتر Earnings Reports کی توقع ہے۔

Auto Sector نے بھی پالیسی وضاحت اور ممکنہ ٹیکس مراعات کے باعث مثبت ردعمل دیا۔ اسی طرح Cement اور Refineries نے Infrastructure Development سے جڑی خبروں پر تیزی دکھائ.. جو کہ طویل مدتی ترقی کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے جاری اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ بجٹ کے بعد KSE100 میں ایک نئے Bullish Cycle کا آغاز ہو چکا ہے۔

Global Markets کا دباؤ اور PSX کی شاندار کارکردگی

جمعرات کو Global Markets میں امریکی Inflation Report کی وجہ سے Dollar اور عالمی اسٹاکس دباؤ کا شکار رہے، لیکن PSX نے اس کے برخلاف ایک شاندار پرفارمنس دی۔ US-China Trade Agreement سے بھی عالمی فضا کچھ حد تک مثبت رہی، مگر مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور تجارتی ٹیرف کی بے یقینی نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو محتاط بنا دیا۔ اس کے برعکس، PSX کے پاکستانی سرمایہ کاروں نے واضح پالیسیوں پر اعتماد کا مظاہرہ کیا۔

سرمایہ کاروں کے اعتماد کی اصل وجہ

Pakistan Stock Exchange میں یہ غیر معمولی تیزی صرف اعداد و شمار کا نتیجہ نہیں. بلکہ Policy Certainty, IMF Commitments، اور Growth Target کی شفاف وضاحت نے بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا۔ حکومت کی جانب سے سخت فیصلوں کی یقین دہانی اور واضح مالی پالیسی نے مارکیٹ کے جذبات کو یکسر بدل دیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button