Layer-2 Scroll نے SCR Token Air Drop کے منصوبے کا اعلان کر دیا
Token would be the first step in its roadmap to decentralization
Scroll جو کہ ایک معروف Layer-2 نیٹ ورک ہے. نے حال ہی میں ایک اہم اعلان کیا ہے. کہ وہ SCR ٹوکن متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد Blockchain کو سپورٹ کرنا ہے. اور یہ ایک اہم قدم ہے. جس کی مدد سے نیٹ ورک کو Decentralized بنایا جائے گا۔
Scroll کے پروجیکٹ کی تفصیلات.
SCR Token کی بنیاد رکھنے کا مقصد اسے پروٹوکول کی Governance میکانزم کے طور پر استعمال کرنا ہے۔ اس بارے میں Scroll کی ٹیم نے ایک بلاگ پوسٹ میں وضاحت کی. کہ یہ ٹوکن مستقبل میں ایک پروٹوکول Utility ٹوکن کی شکل اختیار کرے گا۔ جیسے جیسے Scroll کی Decentralization کی کوششیں آگے بڑھیں گی. SCR ٹوکن کا کردار بھی مزید اہم ہوتا جائے گا۔
جب Governance میں Decentralization کی پیش رفت ہو جائے گی، تو SCR ٹوکن کو Scroll کے Prover اور Sequencer کی سپورٹ کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ یہ اقدامات نیٹ ورک کی طاقت کو بڑھانے اور صارفین کی شرکت کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
لانچنگ کا روڈ میپ کیا ہو گا.
Scroll نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کل ٹوکن فراہمی کا 15% Token Air Drops کے لیے مختص کیا جائے گا۔ پہلا Token Air Drop 22 اکتوبر کو لانچ کیا جائے گا. جس میں 7% حصہ شامل ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت، کل 1 ارب SCR ٹوکن متعارف کرائے جائیں گے، جس کا مقصد صارفین کو نیٹ ورک میں شامل کرنے اور انہیں پروٹوکول کے ساتھ منسلک کرنے کا ہے۔
Token Air Drop کے علاوہ، 17% ٹوکن Investors کے لیے مختص کیے جائیں گے، جبکہ 10% Scroll Foundation کے لیے مخصوص ہوں گے۔ باقی ٹوکنز کو Scroll ایکو سسٹم اور Scroll کے تعاون کرنے والوں کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔
Binance Launch Pool کا پلیٹ فارم
یہ SCR ٹوکن Binance Launch Pool کے ذریعے متعارف کرایا جائے گا. جو کہ انعامات کے طور پر 5.5% ٹوکن کا حامل ہو گا ۔ یہ پلیٹ فارم نئے ٹوکنز کے لیے ایک عمدہ موقع ہے. جہاں صارفین SCR ٹوکن حاصل کرنے کے لیے Binance Services استعمال کر سکیں گے۔
مستقبل کا منظرنامہ
Scroll کی ٹیم نے اپنے بلاگ پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ Scroll کے اگلے باب کے لیے تیار ہیں۔ ان کا مقصد Scalable اور محفوظ بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ہے، تاکہ عالمی تقسیم کے ساتھ حقیقی دنیا میں اپنانے کی جانب بڑھا جا سکے۔
یاد دلاتے چلیں کہ Layer-2 Networks بنیادی طور پر Blockchain کے اوپر بنائے جانے والے پروٹوکولز ہیں. جن کا مقصد بنیادی Layer-1 نیٹ ورک کی اسکیل ایبیلٹی اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہوتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی Transaction کی رفتار بڑھانے، فیسوں کو کم کرنے، اور صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔