PSX کی شاندار اڑان، KSE100 میں 1,100 پوائنٹس کا اضافہ

Benchmark Hits Fresh High as Investors Eye Power Tariffs, Privatization, And US Economic Cues

Pakistan Stock Market میں زبردست تیزی کا تسلسل برقرار ہے. PSX نے گزشتہ روز کے ریکارڈ بریکنگ ریلی کے بعد آج بھی سرمایہ کاروں کو حیران کر دیا۔ KSE100 Index میں شاندار اضافہ ہوا، جس کی بڑی وجہ Power Tariffs میں کمی، Privatization کے عمل میں تیزی اور حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ہے۔

مارکیٹ میں ہونے والی خریداری نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا، جبکہ Global Markets میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باوجود پاکستانی مارکیٹ میں بائنگ پریشر برقرار رہا۔

خلاصہ

  • PSX میں مسلسل بائنگ سے KSE100 Index میں 1,100 پوائنٹس کا اضافہ.

  • Power Tariffs میں کمی نے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا.

  • Privatization کے عمل کی رفتار میں تیزی سے مارکیٹ کا ماحول مزید گرم.

  • Automobile, Cement, Banks, OMCs, Power Generation میں مثبت رجحان.

  • Global Markets میں ملا جلا رجحان مگر PSX میں بائنگ برقرار.

  • US Economy کی مضبوط رپورٹس پر عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ برقرار.

طاقتور خریداری اور PSX کی پرواز

گزشتہ روز PSX میں خریداری کا زور آج بھی برقرار رہا اور KSE100 Index 1,089 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 131,776 پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں Automobile Assemblers, Cement, Commercial Banks, OMCs, Power Generation میں سرمایہ کاری دیکھی گئی. جبکہ HUBCO, SSGC, WAFI, HCAR, HBL, MCB, MEBL جیسی بڑی کمپنیوں کے شیئرز گرین زون میں ٹریڈ ہوئے۔  دراصل سرمایہ کاروں کی نظریں حکومتی پالیسیوں پر جمی ہوئی ہیں اور Power Tariffs میں کمی کے ساتھ ساتھ Privatization کے عمل میں پیشرفت نے مارکیٹ کی سمت کو تقویت بخشی۔

KSE100 as on 4th July 2025
KSE100 as on 4th July 2025

عالمی مارکیٹس کا ملا جلا رجحان

دوسری جانب Global Markets میں ملے جلے رجحان کے باوجود PSX میں بائنگ کا رجحان برقرار رہا۔ US Economy کی مضبوط جاب رپورٹس نے عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا. جس سے S&P 500 اور وال اسٹریٹ کی مارکیٹس نئی بلندیوں پر بند ہوئیں۔ اگرچہ Asian Markets میں کچھ جگہوں پر مندی دیکھی گئی، لیکن Japan Nikkei اور Taiwan میں جزوی اضافہ ریکارڈ ہوا۔

سرمایہ کاروں کی نظریں مستقبل پر

حکومت کے اقدامات جیسے Power Tariffs میں کمی اور Privatization کی تیزی سے سرمایہ کاروں کی نظریں آئندہ ہفتے پر مرکوز ہیں۔ PSX میں مسلسل خریداری نے مارکیٹ میں نئی توانائی پیدا کی ہے اور سرمایہ کار اس رفتار کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔

عالمی سطح پر US China Trade Deal کے معاملے پر بھی مارکیٹ کی نظریں مرکوز ہیں، کیونکہ آنے والے دنوں میں عالمی معاشی منظرنامہ مارکیٹ کے رجحان پر اثر ڈال سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button