PSX میں دن کا قدرے مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن بھر کے اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری دن کا اختتام قدرے مثبت انداز میں ہوا ہے۔ آج دن بھر مارکیٹ محدود رینج میں ٹریڈ کرتی رہی۔ ملک میں زرمبادلہ (Foreign Exchange reserves) کے تشویشناک سطح تک گراوٹ کے شکار ہونے اور IMF کی طرف سے کسی واضح اعلان نہ ہونے سے سرمایہ کار انتہائی محتاط نظر آئے۔ مارکیٹ میں سرمائے کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں واضح کمی رہی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں پایا جانیوالا سیاسی عدم استحکام بھی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

آج KSE100 میں دن کا اختتام 23 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 41737 پر ہوا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 41873 اور کم ترین لیول 41542 رہی۔ دوسری طرف KSE30 میں دن کا اختتام 32 پواینٹس کی تیزی کے ساتھ 15463 پر ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 15532 اور کم ترین لیول 15363 رہا ہے۔

آج مارکیٹ میں 358 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 133 کی قدر میں اضافہ، 202 کی قدر میں کمی اور 23 کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button