PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ آج دن کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا جس کے بعد پاکستانی حکومت کی طرف سے ملک کے نئے فوجی سربراہ اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین کا تقرر کئے جانے کے بعد مارکیٹ میں تیزی کی لہر دکھائی دی تاہم صدر مملکت کی طرف سے ان کی تعیناتی کی سمری پر کوئی بھی فیصلہ کرنے میں تاخیر کی اطلاعات کے بعد اختتامی سیشن میں شدید Selling دکھائی دی اور انڈیکس محض 23 پوائنٹس مثبت سطح پر بند ہوا۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صدر مملکت نے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔جس کے بعد اس سلسلے میں پائے جانیوالے تمام ابہام ختم ہو گئے ہیں۔ جس کے انتہائی مثبت اثرات پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہونے کے امکانات ہیں۔ جس کی جھلک کل پاکستانی اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے آغاز پر نظر آنے کی توقع ہے۔ پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں اس اہم ترین معاملے کے خوش اسلوبی سے طے پا جانے کو معاشی منظرنامے کے لئے بھی خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

آج KSE100 انڈیکس دن کے اختتام پر 23 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42903 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ آج اس میں دن کا آغاز 42880 سے ہوا۔ جس کے بعد یہ دن کے وسط میں 43014 تک ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دیا۔ جبکہ آج اسکا کم ترین لیول 42880 رہا ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس دن کے اختتام پر 4 پوائنٹ کی کمی سے 15805 پر آ گیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button